امانت دار خزانچی اور صدقہ جمع کرنے والے کا ثواب صحیح حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔

امانت دار خزانچی اور صدقہ جمع کرنے والے کا ثواب

رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
العامل على الصدقة بالحق كالغازي فى سبيل الله حتى يرجع إلى أهله
اللہ کی رضا کے لیے دیانتداری کے ساتھ زکوٰۃ و صدقات جمع کرنے والا گھر واپس آنے تک اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے۔“
سنن ابوداود، کتاب الخراج والامارة، رقم: 2936 ۔ سنن ترمذی، رقم: 645 ۔ سنن ابن ماجه، رقم:18909۔ صحیح ابن خزیمه : 4/ 51 ۔ ابن خزیمہ اور علامہ البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔