اللہ تعالیٰ کی صفت علو (بلندی) کا بیان

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

62- اللہ تعالیٰ کی صفت علو (بلندی) کا بیان

سوال:

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن سے یہ پوچھا جائے کہ اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو جواب یہ دیتے ہیں کہ ”اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے“ کیا یہ جواب درست ہے؟

جواب:

یہ جواب ہر لحاظ سے باطل ہے۔ اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان پر ہے، جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسی سوال پر ایک عورت نے جواب دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں میں ہے۔
اور جس نے صرف اتنا کہا کہ اللہ تعالیٰ ”موجود“ ہے تو اس نے جواب دینے سے اعراض کیا اور دھوکا دینے کی کوشش کی ہے۔ اور جو یہ کہے: ”اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے۔“ اور اس سے اس کا مقصد ذات باری تعالیٰ ہو تو یہ کفر ہے، کیونکہ یہ نقلی، عقلی اور فطری دلائل کو جھٹلانا ہے۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز سے بلند ہے اور آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے۔ (ابن عثیمین: مجموع الفتاویٰ والرسائل: 55)