مومن اور کافر کی روح کا سفر: حدیث براء بن عازبؓ

Read in English
فونٹ سائز:
یہ اقتباس علامہ غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی کتاب عذاب قبر سے ماخوذ ہے۔

حدیث براء بن عازب رضی اللہ عنہما

(22) سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:
خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ أَحَدٍ مِّنَ الْأَنْصَارِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَبْرِ وَلَمْ يُلْحَدْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ رَأْسَهٗ إِلَى السَّمَاءِ وَيَنْظُرُ إِلَى الْأَرْضِ وَيُحَدِّثُ نَفْسَهٗ، قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: اسْتَعِيذُوا بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ مِرَارًا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ الْمُسْلِمَ إِذَا كَانَ فِي قُبُلٍ مِّنَ الْآخِرَةِ، وَانْقِطَاعٍ مِّنَ الدُّنْيَا، تَرَاءَتْ لَهٗ مَلَائِكَةٌ مِّنَ السَّمَاءِ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الشَّمْسُ، فَتَجْلِسُ لَهٗ مَدَّ الْبَصَرِ، مَعَهُمْ أَكْفَانٌ مِّنْ أَكْفَانِ الْجَنَّةِ، وَحَنُوطٌ مِّنْ حَنُوطِ الْجَنَّةِ، وَيَجِيءُ مَلَكُ الْمَوْتِ فَيَجْلِسُ عِنْدَ رَأْسِهٖ، فَيَقُولُ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ إِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانٍ، قَالَ: فَيَخْرُجُ فَيَسِيلُ كَمَا تَسِيلُ الْقَطْرَةُ مِنَ السِّقَاءِ، فَإِذَا أَخَذَهَا قَامُوا إِلَيْهِ فَلَمْ يَتْرُكُوهَا فِي يَدِهٖ طَرْفَةَ عَيْنٍ، قَالَ: وَيَخْرُجُ مِنْهُ مِثْلُ أَطْيَبِ رِيحِ مِسْكٍ يُوجَدُ عَلٰى وَجْهِ الْأَرْضِ، يَتَصَعَّدُونَ بِهٖ فَلَا يَمُرُّونَ عَلٰى أَحَدٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا قَالَ: مَا هٰذَا الرُّوحُ الطَّيِّبُ؟ قَالَ: فَيَقُولُونَ: هٰذَا فُلَانٌ، فَتُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَيُشَيِّعُهٗ مِنْ كُلِّ سَمَاءٍ مُقَرَّبُوهَا، حَتّٰى إِذَا انْتَهٰى إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ قِيلَ: اكْتُبُوا كِتَابَهٗ فِي الْعِلِّيِّينَ، قَالَ: فَيُكْتَبُ، قَالَ: ثُمَّ يُقَالُ: أَرْجِعُوهُ إِلَى الْأَرْضِ؛ فَإِنَّ مِنْهَا خَلَقْنَاهُمْ، وَفِيهَا نُعِيدُهُمْ، وَمِنْهَا نُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرٰى، يُجْعَلُ فِي جَسَدِهٖ، فَيَأْتِيهِ الْمَلَائِكَةُ فَيَقُولُونَ لَهٗ: اجْلِسْ، مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللّٰهُ، قَالَ: يَقُولُونَ: مَا دِينُكَ؟ قَالَ: يَقُولُ: دِينِيَ الْإِسْلَامُ، فَيَقُولُونَ: مَا هٰذَا الرَّجُلُ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ يَقُولُ: هُوَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُونَ: مَا يُدْرِيكَ؟ فَيَقُولُ: قَرَأْتُ كِتَابَ اللّٰهِ فَآمَنْتُ وَصَدَّقْتُ، فَيُنَادُونَ مِنَ السَّمَاءِ أَنْ قَدْ صَدَقَ، فَأَفْرِشُوهُ مِنَ السَّمَاءِ، وَأَلْبِسُوهُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَأَرُوهُ مَنْزِلَهٗ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ: فَيُصِيبُ مِنْ رَوْحِهَا، وَيُوَسَّعُ لَهٗ فِي قَبْرِهٖ مَدَّ بَصَرِهٖ، وَيَمْثُلُ لَهٗ رَجُلٌ حَسَنُ الثِّيَابِ، طَيِّبُ الرِّيحِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِالَّذِي يَسُرُّكَ، هٰذَا يَوْمُكَ الَّذِي كُنْتَ تُوعَدُ، فَيَقُولُ هُوَ : مَنْ أَنْتَ رَحِمَكَ اللّٰهُ؟ فَوَجْهُكَ الَّذِي جَاءَ بِالْخَيْرِ، قَالَ: فَيَقُولُ: أَنَا عَمَلُكَ الصَّالِحُ، قَالَ: وَإِنْ كَانَ كَافِرًا نَزَلَتْ إِلَيْهِ مَلَائِكَةٌ مِّنَ السَّمَاءِ، سُودُ الْوُجُوهِ مَعَهُمْ مُسُوحٌ فَيَجْلِسُونَ مِنْهُ مَدَّ الْبَصَرِ، قَالَ: وَيَجِيءُ مَلَكُ الْمَوْتِ فَيَجْلِس عِنْدَ رَأْسِهٖ فَيَقُولُ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْخَبِيثَةُ إِلٰى غَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَسَخَطِهٖ، قَالَ: فَيُفَرَّقُ فِي جَسَدِهٖ كَرَاهِيَةً لَهٗ، قَالَ: فَيَسْتَخْرِجُهَا تَنْقَطِعُ مَعَهَا الْعُرُوقُ وَالْعَصَبُ كَمَا يُسْتَخْرَجُ الصُّوفُ الْمَبْلُولُ بِالسَّفُّودِ، فَإِذَا أَخَذَهَا قَامُوا إِلَيْهِ فَلَمْ يَتْرُكُوهَا فِي يَدِهٖ طَرْفَةَ عَيْنٍ، فَيَأْخُذُونَهَا فِي أَكْفَانِهَا فِي الْمُسُوحِ، قَالَ: وَيَخْرُجُ مِنْهُ مِثْلُ أَنْتَنِ رِيحِ جِيفَةٍ وُجِدَتْ عَلٰى وَجْهِ الْأَرْضِ، وَيَصْعَدُونَ بِهَا، فَلَا يَمُرُّ عَلٰى أَحَدٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا قَالَ: مَا هٰذَا الرُّوحُ الْخَبِيثُ؟ قَالَ: يُقَالَ: هٰذَا فُلَانٌ، بِشَرِّ أَسْمَائِهٖ، فَإِذَا ارْتَفَعَ إِلَى السَّمَاءِ اسْتَفْتَحُوا فَغُلِّقَتْ دُونَهُ الْأَبْوَابُ، وَنُودُوا: أَرْجِعُوهُ إِلَى الْأَرْضِ؛ فَإِنِّي مِنْهَا خَلَقْتُهُمْ، وَفِيهَا أُعِيدُهُمْ، وَمِنْهَا أُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرٰى، فَيُجْعَلُ فِي جَسَدِهٖ، فَتَأْتِيهِ الْمَلَائِكَةُ فَيَقُولُونَ: اجْلِسْ، فَيَقُولُونَ: مَنْ رَبُّكَ؟ قَالَ: يَقُولُ: هَاهْ هَاهْ، لَا أَدْرِي، فَيَقُولُونَ: مَا دِينُكَ؟ فَيَقُولُ: هَاهْ هَاهْ، لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ، لَا أَدْرِي، قَالَ: فَيَقُولُونَ: مَنْ هٰذَا الرَّجُلُ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ، قَالَ: فَيُنَادُونَ مِنَ السَّمَاءِ أَنْ كَذَبَ، أَفْرِشُوهُ مِنَ النَّارِ، وَأَلْبِسُوهُ مِنَ النَّارِ، وَأَرُوهُ مَنْزِلَهٗ مِنَ النَّارِ، قَالَ: فَيَرٰى مَنْزِلَهٗ مِنَ النَّارِ، فَيُصِيبُهٗ مِنْ حَرِّهَا وَسَمُومِهَا، وَيُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهٗ حَتّٰى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهٗ، وَيَمْثُلُ لَهٗ رَجُلٌ قَبِيحُ الْوَجْهِ، قَبِيحُ الثِّيَابِ، مُنْتِنُ الرَّائِحَةِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِمَا يَسُوءُكَ، هٰذَا يَوْمُكَ الَّذِي كُنْتَ تُوعَدُ، فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ وَيْلَكَ؟ فَوَاللّٰهِ وَجْهُكَ الَّذِي جَاءَنَا بِالشَّرِّ، فَيَقُولُ: أَنَا عَمَلُكَ الْخَبِيثُ، فَهُوَ يَقُولُ: يَا رَبِّ لَا تُقِمِ السَّاعَةَ، يَا رَبِّ لَا تُقِمِ السَّاعَةَ.
”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری کے جنازے کی طرف نکلے، ہم ان کی قبر کے پاس آئے، وہ ابھی تیار نہیں ہوئی تھی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بیٹھ گئے اور) کبھی آسمان کی طرف چہرہ کرتے اور کبھی زمین کی طرف دیکھتے اور دل ہی دل میں کچھ کلام بھی کرنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی بار فرمایا: عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں۔ نیز فرمایا: جب (نزع کے وقت) مومن اُخروی حیات میں داخل ہونے لگتا ہے اور اس کا تعلق دنیا سے منقطع ہونے لگتا ہے، تو اسے آسمان سے فرشتے آتے دکھائی دیتے ہیں، جن کے چہرے سورج کی طرح چمک رہے ہوتے ہیں اور تا حد نگاہ اس کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ان کے پاس جنت کا کفن اور جنت کی خوشبو ہوتی ہے۔ ملک الموت آتا ہے اور مرنے والے کے سر کے پاس بیٹھ جاتا ہے، اسے کہتا ہے: اے مطمئن نفس! نکل جا اور اپنے رب کی مغفرت اور رضا کی طرف چلی جا۔ روح بدن سے نکلے گی اور ایسے نکلے گی، جیسے مشکیزے سے پانی کا قطرہ نکلتا ہے۔ ملک الموت اس روح کو پکڑتا ہے، تو فورا فرشتے لپک آتے ہیں اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی ملک الموت کے ہاتھ میں رہنے نہیں دیتے۔ جب روح جسم سے نکلتی ہے، تو زمین میں پائی جانے والی کستوری کی عمدہ ترین خوشبو کی مانند ہوتی ہے۔ فرشتے اسے لے کر اوپر چڑھتے ہیں۔ جس بھی فرشتے کے پاس سے گزر ہوتا ہے، وہ پوچھتا ہے: یہ پاکیزہ روح کس کی ہے؟ فرشتے جواب دیتے ہیں: یہ فلاں شخص ہے۔ اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ ہر آسمان کے مقرب فرشتے اس روح کو رخصت کرنے کے لیے ساتھ ساتھ چلتے ہیں، یہاں تک کہ وہ ساتویں آسمان تک پہنچ جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس روح کو علیین میں درج کر دیا جائے۔ اسے درج کر دیا جاتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے کہ اسے زمین کی طرف لوٹا دیں، اس زمین سے ہی ہم نے اسے پیدا کیا، اسی میں لوٹا دیں گے، پھر دوبارہ اسی سے باہر نکالیں گے۔ پھر روح اس کے جسم میں لوٹا دی جاتی ہے۔ اس کے پاس فرشتے آتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرا رب کون ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا رب اللہ ہے۔ فرشتے پوچھتے ہیں: تیرا دین کیا ہے؟ وہ کہتا ہے: میرا دین اسلام ہے۔ فرشتے پوچھتے ہیں: جس شخص کو تمہاری طرف مبعوث کیا گیا، اس کے بارے کیا کہتے ہو؟ وہ کہتا ہے: وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ فرشتے پوچھتے ہیں: تجھے کیسے پتا چلا؟ وہ کہتا ہے: میں نے قرآن و حدیث کو پڑھا، اس پر ایمان لایا اور اس (میں جو کچھ ہے، اس) کی تصدیق کی۔ آسمان سے آواز آتی ہے کہ اس نے سچ کہا۔ اس کے لیے آسمان سے بستر بچھا دیں، اسے جنتی لباس پہنا دیں اور جنت میں اس کا مقام دکھا دیا جائے۔ اسے جنت سے خوشبو اور خوشگوار ہوائیں آتی ہیں۔ تا حد نگاہ قبر وسیع کر دی جاتی ہے۔ اس کے سامنے خوبصورت لباس میں ملبوس اور عمدہ خوشبو میں معطر شخص آتا ہے اور کہتا ہے: ان نعمتوں پر خوش ہو جا۔ اسی دن کا تجھ سے وعدہ کیا گیا تھا۔ تو مؤمن کہتا ہے: اللہ آپ پر رحم کرے، آپ کون ہیں؟ آپ کا چہرہ بتاتا ہے کہ آپ خیر لے کر آئے ہیں۔ وہ کہتا ہے: میں تیرا نیک عمل ہوں۔
اگر مرنے والا کافر ہو، تو اس کے پاس آسمان سے فرشتے آتے ہیں، جن کے چہرے سیاہ ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں ٹاٹ ہوتے ہیں۔ اس کے سامنے تا حد نگاہ بیٹھ جاتے ہیں۔ ملک الموت آ کر اس کے سرہانے بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے: اے خبیث روح! نکل جا اور اللہ کے غضب اور اس کی ناراضگی کی طرف چلی جا۔ تو اس کی روح تنگی کے ساتھ اس کے بدن سے جدا ہو جاتی ہے۔ اس کے بدن سے روح ایسے نکالی جاتی ہے، جیسے گیلی اُون کانٹے کے ساتھ الجھی ہو، تو اسے کھنچا دیا جائے، اس سے اس کی رگیں اور پٹھے کٹ جاتے ہیں۔ ملک الموت جب اس کی روح کو پکڑتا ہے، تو فورا فرشتے اُٹھتے ہیں اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی ملک الموت کے پاس نہیں رہنے دیتے۔ اسے ٹاٹ کے کفن میں لپیٹ لیتے ہیں۔ اس روح سے زمین میں پائے جانے والے سب سے زیادہ بدبودار مردار کی مانند بدبو نکلتی ہے۔ فرشتے اس روح کو آسمانوں کی طرف لے جاتے ہیں، جس فرشتے کے پاس سے گزرتے ہیں، وہ پوچھتا ہے: یہ خبیث روح کس کی ہے؟ فرشتے جواب دیتے ہیں: یہ فلاں شخص ہے، اسے برے نام کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔ جب یہ روح آسمان کی طرف جاتی ہے، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور فرشتوں کو کہا جاتا ہے: اسے زمین پر واپس لے جاؤ۔ اسی سے میں نے اس کو پیدا کیا، اسی میں واپس لوٹا دوں گا اور اسی سے دوبارہ جی اُٹھاؤں گا۔ وہ روح اپنے بدن میں لوٹا دی جاتی ہے۔ اس کے پاس فرشتے آ کر کہتے ہیں: تو بیٹھ جا۔ فرشتے پوچھتے ہیں: تیرا رب کون ہے؟ وہ کہتا ہے: ہائے ہائے، میں نہیں جانتا، فرشتے پوچھتے ہیں: تیرا دین کیا ہے؟ وہ کہتا ہے: ہائے ہائے، میں نہیں جانتا، میں نے (جو کچھ) لوگوں کو کہتے سنا، (وہ میں نے بھی کہہ دیا۔) میں خود کچھ نہیں جانتا۔ فرشتے پوچھتے ہیں: وہ کون ہے، جو تمہاری طرف مبعوث کیا گیا؟ وہ کہتا ہے: میں نہیں جانتا، میں نے تو لوگوں کو کہتے سنا۔ آسمان سے فرشتوں کو منادی ہوگی کہ یہ جھوٹا ہے۔ اس کے لیے آگ کا بستر بچھا دو، آگ کی پوشاک پہنا دو اور اسے جہنم میں اس کا مقام دکھا دو۔ وہ آگ میں اپنا مقام دیکھتا ہے، اس کو جہنم کی گرمائی اور بدبو پہنچتی ہے۔ اس کی قبر اس قدر تنگ کر دی جاتی ہے کہ اس کی پسلیاں آپس میں مل جاتی ہیں۔ اس کے سامنے قبیح چہرے والا ایک شخص آتا ہے، جس نے قبیح لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور اس کے جسم سے سخت بدبو آ رہی ہوتی ہے۔ کہتا ہے: تجھے عذاب مبارک ہو۔ اسی دن کا تجھ سے وعدہ تھا۔ کافر کہتا ہے: ہائے بربادی، تو کون ہے؟ اللہ کی قسم! تیرا چہرہ بتاتا ہے کہ تو شر اور عذاب کے ساتھ آیا ہے۔ وہ کہتا ہے: میں تیرا برا عمل ہوں۔ تو کافر بار بار کہتا ہے: اے میرے رب! قیامت قائم نہ کرنا، اے میرے رب قیامت قائم نہ کرنا۔“
(الأحاديث الطّوال للطّبراني: 25، المُستدرك للحاكم: 117، وسندهٗ صحيحٌ)
اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ نے بخاری و مسلم کی شرط پر ”صحیح“ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے موافقت کی ہے۔
زاذان نے براء بن عازب سے سماع کی تصریح کی ہے۔
❀ ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:
ثُمَّ تُعَادُ فِيهِ الرُّوحُ.
”پھر اس بدن میں روح لوٹا دی جاتی ہے۔“
(مسند الإمام أحمد: 287/4، سنن أبي داود: 4753، 4754، وسندهٗ صحيحٌ)