اسلامی دعوت کا صحیح طریقہ: دعوت توحید سے آغاز

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ ارشاد اللہ مان کی کتاب حق کی تلاش سے ماخوذ ہے۔

عقائد اہل السنۃ والجماعۃ

سوال: اسلامی دعوت کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب: اسلامی دعوت کا صحیح طریقہ کار یہ ہے کہ دعوت کا آغاز توحید کے پرچار سے کیا جائے، لوگوں پر توحید اور شرک کے مابین فرق واضح کیا جائے۔ جو مبلغین دعوتِ توحید کو مشکل محسوس کرتے ہوئے لوگوں کے عقائد کی تصحیح کی طرف دھیان نہیں دیتے پھر دعوتِ توحید کو ثانوی حیثیت دیتے ہوئے لوگوں کو نماز، روزہ، جہاد اور اخلاقیات کی دعوت دیتے ہیں، ان کا یہ رویہ انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت کے منافی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی دعوت اصل اسلامی نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ اسی لیے رسول اللہﷺ نے سیدنا معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجتے ہوئے فرمایا: اولین چیز جس کی طرف لوگوں کو دعوت دی جائے وہ کلمہ شہادت ہونی چاہیے یعنی یہ کہ لوگ اللہ تعالیٰ ہی کو الہٰ واحد مانیں ۔

[بخاری، کتاب الزكاة، باب لا تؤخذ كرائم أموال الناس في الصدقة : 1458]