یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
ادھار دینے کا ثواب
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان کسی مسلمان کو دو دفعہ قرض دے وہ اسے ایک دفعہ صدقہ دینے کے برابر ہوگا۔“
سنن ابن ماجه، کتاب الصدقات، باب القرض، رقم: 2430 ۔ معجم كبير للطبرانی : 9/ 335۔ صحیح ابن حبان (الاحسان) : 7/ 249 ۔ ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔