یہ اقتباس شیخ ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب صحیح فضائل اعمال سے ماخوذ ہے۔
واپس کرنے کی نیت سے قرض لینے کا ثواب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں سے ادا کرنے کی نیت سے قرض لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے ادا کر دیتا ہے۔ اور جو شخص لوگوں سے ضائع کرنے کی نیت سے قرض لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ضائع کر دیتا ہے۔“
صحیح بخاری، کتاب الاستقراض، باب من اخذ اموال الناس، رقم: 2378۔