ابو یزید بسطامی کے متنازع اقوال کی حقیقت

فونٹ سائز:
تحریر: فضیلۃ الشیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ

ابو یزید بسطامی کا مختصر تعارف

سوال: ابو یزید بسطامی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب: ابو یزید طیفور بن عیسیٰ بسطامی (261ھ) مشہور صوفی ہے، اس کی طرف بہت ساری ضلالات منسوب ہیں۔ اکثر حکایات جھوٹی ہیں، جو جھوٹوں کے لیے دین کا درجہ رکھتی ہیں۔

حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:

[قد حكي عنه كلمات فيها شطح، وقد تكلم كثير من العلماء من الصوفية والفقهاء عليها؛ فمن متأول على المحامل البعيدة، أو قائل: إن هٰذا قاله في حال الاصطلام والسكر، ومن مبدع ومخطئ، واللٰه أعلم]

ابویزید بسطامی سے کئی ایسے کلمات حکایت کیے جاتے ہیں، جن میں واضح غلطیاں ہیں۔ ان کے بارے میں کئی صوفی علما اور فقہا نے کلام کیا ہے، بعض نے دور کی تاویلات کی ہیں، بعض نے کہا ہے کہ یہ باتیں ابو یزید بسطامی سے اصطلام (عشق کا غلبہ اور دیوانگی) اور سکر (صوفیا کی خاص اصطلاح) کی حالت میں جاری ہوئی ہیں۔ بعض صوفیا نے بسطامی کو (ان اقوال وافعال میں) بدعتی اور خطا کار قرار دیا ہے۔

[البداية والنهاية: 556/14]