تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَالَّذِیْنَهُمْبِشَهٰؔدٰؔتِهِمْقَآىِٕمُوْنَ﴾ یعنی وہ کسی کمی بیشی اور کچھ چھپائے بغیر صرف اسی بات کی گواہی دیتے ہیں جسے وہ جانتے ہیں، وہ گواہی میں کسی رشتہ کی رعایت رکھتے ہیں نہ کسی دوست وغیرہ کی۔ ان کے نزدیک، اس گواہی کو قائم کرنے کا مقصد صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَاَ٘قِیْمُواالشَّهَادَةَلِلّٰهِ﴾ (الطلاق:65؍2) ”اللہ تعالیٰ کے لیے گواہی کو قائم کرو۔“ اور فرمایا:﴿ یٰۤاَیُّهَاالَّذِیْنَاٰمَنُوْاكُوْنُوْاقَوّٰمِیْنَبِالْقِسْطِشُهَدَآءَؔلِلّٰهِوَلَوْعَلٰۤىاَنْفُسِكُمْاَوِالْوَالِدَیْنِوَالْاَقْ٘رَبِیْنَ﴾ (النساء:4؍135) ”اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! انصاف پر قائم رہنے والے بن جاؤ، اللہ کے لیے گواہی دو، خواہ یہ گواہی خود تمھارے خلاف، تمھارے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔“
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{والذين هم بشهادتهم قائمونَ}؛ أي: لا يشهدون إلاَّ بما يعلمونه من غير زيادةٍ ولا نقصٍ ولا كتمانٍ، ولا يحابي فيها قريباً ولا صديقاً ونحوه، ويكون القصد بإقامتها وجه الله؛ قال تعالى: {وأقيموا الشهادةَ لله}، {يا أيُّها الذين آمنوا كونوا قوَّامينَ بالقِسطِ شهداءَ لله ولو على أنفسِكُم أوِ الوالِدَيْن والأقربين}.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔