اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا ان کافروں کے لیے جہنم میں کوئی رہنے کی جگہ نہیں ہے؟
En
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟
تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿وَمَنْاَظْلَمُمِمَّنِافْتَرٰىعَلَىاللّٰهِكَذِبً٘ا ﴾”اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا؟“ اور اپنی گمراہی اور باطل کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیا۔ ﴿اَوْكَذَّبَبِالْحَقِّلَمَّاجَآءَهٗ﴾”یا اس نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ اس کے پاس آیا“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے۔ مگر اس ظالم اور معاند حق کے سامنے جہنم ہے ﴿اَلَ٘یْسَفِیْجَهَنَّمَمَثْوًىلِّ٘لْ٘كٰفِرِیْنَ ﴾”کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟“ اس جہنم کے ذریعے سے ان سے حق وصول کیا جائے گا، انھیں رسوا کیا جائے گا اور جہنم ان کا دائمی ٹھکانا ہو گا، جہاں سے وہ کبھی نہیں نکلیں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
فمن {أظلم ممَّن افترى على الله كذباً}: فنسب ما هو عليه من الضَّلال والباطل إلى الله، {وكذَّب بالحقِّ لما جاءه}: على يد رسولِهِ محمدٍ - صلى الله عليه وسلم -، ولكنَّ هذا الظالمَ العنيدَ أمامه جهنَّم، {أليس في جهنَّم مثوىً للكافرينَ}: يُؤخَذُ بها منهم الحقُّ، ويُخْزَوْن بها، وتكون منزلهم الدائم الذي لا يخرجون منه؟
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔