تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ قَالُوْاسَنُ٘رَاوِدُعَنْهُاَبَ٘اهُ ﴾”انھوں نے کہا، ہم ضرور خواہش کریں گے اس کی بابت اس کے باپ سے“ یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ یعقوب علیہ السلام بنیامین سے بے حد محبت کرتے تھے اور حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی کے بعد بنیامین ہی ان کے لیے تسلی کا باعث تھے۔ اس لیے یوسف علیہ السلام نے بنیامین کو بھائیوں کے ساتھ بلوانے کے لیے یہ تدبیر اختیار کی ﴿ وَاِنَّالَفٰعِلُوْنَؔ﴾”اور ہم (یہ کام) کرکے رہیں گے۔“ یعنی جو کچھ آپ نے کہا ہے ہم اس پر ضرور عمل کریں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
فقالوا: {سنراوِدُ عنه أباه}: دلَّ هذا على أن يعقوب عليه السلام كان مولَعاً به لا يصبِرُ عنه، وكان يتسلَّى به بعد يوسف؛ فلذلك احتاج إلى مراودةٍ في بعثه معهم، {وإنَّا لفاعلونَ}: لما أمرتنا به.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔