تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ العاديات (100) — آیت 8

وَ اِنَّہٗ لِحُبِّ الۡخَیۡرِ لَشَدِیۡدٌ ؕ﴿۸﴾
اور بے شک وہ مال کی محبت میں یقینا بہت سخت ہے۔ En
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
En
یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ وَاِنَّهٗ اور بلاشبہ انسان ﴿ لِحُبِّ الْخَیْرِ مال کی محبت میں ﴿ لَشَدِیْدٌ بہت سخت ہے۔ یعنی مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اور مال کی محبت ہی اس کے لیے حقوق واجبہ کو ترک کرنے کی موجب بنی اور یوں اس نے اپنی شہوت نفس کو اپنے رب کی رضا پر ترجیح دی۔ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ اس نے اپنی نظر کو صرف اسی دنیا پر مرکوز رکھا اور آخرت سے غافل رہا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{وإنه}؛ أي: الإنسان {لحبِّ الخير}؛ أي: المال، {لشديدٌ}؛ أي: كثير الحبِّ للمال، وحبُّه لذلك هو الذي أوجب له ترك الحقوق الواجبة عليه؛ قَدَّمَ شهوة نفسه على رضا ربِّه، وكلُّ هذا لأنَّه قصر نظره على هذه الدار، وغفل عن الآخرة.