ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ القمر (54) — آیت 47

اِنَّ الۡمُجۡرِمِیۡنَ فِیۡ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ ﴿ۘ۴۷﴾
یقینا مجرم لوگ بڑی گمراہی اور دیوانگی میں ہیں۔ En
بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں
En
بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

47۔ بلا شبہ مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی [33] میں پڑے ہیں
[33] ﴿سعر﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿سُعُر ﴿سعر﴾ بمعنی آگ کا بھڑکنا اور شعلے نکلنا۔ پھر یہ لفظ مجازاً اشتعال دلانے اور مشتعل ہونے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور ﴿سعر﴾ سے مراد ایسی دیوانگی ہے کہ کسی بات پر انسان فوراً مشتعل ہو کر غلط کام کرنے لگے اور اس کی عقل صحیح کام نہ کرے۔ یعنی ان مجرموں کی یہ کیفیت ہو گئی ہے کہ ہدایت کی کسی بات پر غور کرنے سے پہلے ہی سیخ پا ہو جاتے ہیں۔