(آیت 47){ اِنَّالْمُجْرِمِيْنَفِيْضَلٰلٍوَّسُعُرٍ:} مجرمین سے مراد مشرکین ہیں، جیسا کہ فرمایا: «اِنَّالَّذِيْنَاَجْرَمُوْاكَانُوْامِنَالَّذِيْنَاٰمَنُوْايَضْحَكُوْنَ»[المطففین: ۲۹]”بے شک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے،ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔“ اور فرمایا: «هٰذِهٖجَهَنَّمُالَّتِيْيُكَذِّبُبِهَاالْمُجْرِمُوْنَ»[الرحمٰن: ۴۳]”یہی ہے وہ جہنم جسے مجرم لوگ جھٹلاتے تھے۔ “ یعنی مشرکین اپنی دانست میں بڑے دانا اور صحیح راستے پر چلنے والے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت بڑی گمراہی اور دیوانگی میں مبتلا ہیں۔