کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس مکاتب کے بارے میں وارد شدہ احکام جو کسی حد کا مستحق ہو جائے، یا وراثت پائے، یا قتل کر دیا جائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ مِيرَاثًا، وَرِثَ بِحِسَابِ مَا عَتَقَ مِنْهُ وَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ بِحِسَابِ مَا عَتَقَ مِنْهُ ".
حافظ ثناء اللہ
عکرمہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب مکاتب حد یا وراثت کو پہنچے تو وراثت بھی اس کی آزادی کے حساب سے ملے گی اور حد بھی اس پر اس کی آزادی کے حساب سے لگائی جائے گی۔“
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِحِصَّةِ مَا أَدَّى دِيَةَ حُرٍّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ عَبْدٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى فِيمَا بَلَغَنِي عَنْهُ: سَأَلْتُ الْبُخَارِيَّ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: - يَعْنِي بِهِ الْحَدِيثَ الثَّانِيَ، فَأَمَّا الْأَوَّلُ فَهُوَ مِنْ أَفْرَادِ حَمَّادٍ..
حافظ ثناء اللہ
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”مکاتب جتنا آزاد ہے، اتنی آزاد شخص کی دیت ادا کرے گا اور باقی غلام والی دیت ادا کرے گا۔“
امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: بعض نے اس حدیث کو ایوب سے، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: اس سے ان کی مراد دوسری حدیث ہے، رہی پہلی حدیث تو وہ حماد کی منفرد روایات میں سے ہے۔
امام بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: بعض نے اس حدیث کو ایوب سے، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں: اس سے ان کی مراد دوسری حدیث ہے، رہی پہلی حدیث تو وہ حماد کی منفرد روایات میں سے ہے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا أَدَّى ". قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: " وَرِوَايَةُ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ مُرْسَلَةٌ. وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا. وَجَعَلَهُ إِسْمَاعِيلُ قَوْلَ عِكْرِمَةَ. قَالَ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَرَوَى يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ الشَّيْخُ: وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي رَفْعِهِ..
حافظ ثناء اللہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مکاتب اپنی مکاتبت کے حساب سے ہی ادا کرے گا۔“
عکرمہ کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت مرسل ہے۔
عکرمہ کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت مرسل ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْغَضَائِرِيُّ، بِبَغْدَادَ قَالَا: ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ ثَابِتٍ التَّغْلِبِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ هِشَامٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، رَحِمَهُ اللهُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ ". زَادَ أَبُو دَاوُدَ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ: وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَمَرْوَانُ يَقُولَانِ ذَلِكَ، قَالَ أَبُو عَلِيٍّ التَّغْلِبِيُّ: فَسَأَلْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: أَنَا أَذْهَبُ إِلَى حَدِيثِ بَرِيرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَرَ بِشِرَائِهَا " - يَعْنِي: أَنَّهَا بَقِيَتْ عَلَى حُكْمِ الرِّقِّ حَتَّى أَمَرَ بِشِرَائِهَا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مکاتب اپنی آزادی کے حساب سے آزاد والی دیت ادا کرے گا، جتنا غلام ہے غلام والی دیت ادا کرے گا۔“
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِثْلَهُ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامٍ، فَذَكَرَهُ. قَالَ: وَقَالَ يَحْيَى: وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَمَرْوَانُ يَقُولَانِ ذَلِكَ. وَرَوَاهُ حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ مَرْفُوعًا..
حافظ ثناء اللہ
سابقہ حدیث کی ایک اور سند ہے۔
وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى مَرْفُوعًا، وَزَادَ فِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِنْ قَوْلِهِ مَا يُخَالِفُ الْحَدِيثَ الْمَرْفُوعَ فِي الْقِيَاسِ، وَيُخَالِفُ مَا رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فِي النَّصِّ..
حافظ ثناء اللہ
علی بن مبارک نے اسے یحییٰ سے مرفوعاً روایت کیا ہے اور اس میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اپنا قول بھی زائد بیان کیا ہے جو قیاس میں مرفوع حدیث کے خلاف ہے اور الفاظ میں حماد بن سلمہ کی روایت کے خلاف ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: كَانَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَقُولُ: " الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ دِرْهَمٌ ".
حافظ ثناء اللہ
ابوبکر محمد بن ابراہیم نے ہمیں خبر دی، ہمیں ابونصر العراقی نے بتایا، ہمیں سفیان بن محمد الجوہری نے حدیث بیان کی، ہمیں علی بن حسن نے حدیث بیان کی، ہمیں عبداللہ بن ولید نے حدیث بیان کی، ہمیں سفیان نے طارق بن عبدالرحمن سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ میں نے شعبی کو کہتے ہوئے سنا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: «الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ دِرْهَمٌ» ”مکاتب اس وقت تک غلام ہی ہے جب تک اس کے ذمے ایک درہم باقی ہے“۔ [ضعیف]
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " إِذَا أَدَّى الْمُكَاتَبُ قِيمَةَ رَقَبَتِهِ فَهُوَ غَرِيمٌ ".
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب مکاتب اپنی قیمت ادا کر دے تو وہ مقروض ہے۔
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " إِذَا أَدَّى الْمُكَاتَبُ ثُلُثًا، أَوْ رُبُعًا فَهُوَ غَرِيمٌ ".
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب مکاتب تیسرا یا چوتھا حصہ قیمت ادا کر دے، پھر بھی وہ مقروض ہے۔