کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جس نے یوں کہا: ”اللہ! میں ضرور ایسا کروں گا، یا میں ایسا نہیں کروں گا“ اور اس سے اس کی نیت قسم کی ہو۔
حدیث نمبر: 19906
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَاشِمِيُّ، عَنْ عَبْدَ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُكَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ: فَقَالَ: " مَا نَوَيْتَ بِذَلِكَ "؟ قَالَ: وَاحِدَةً، قَالَ: " آللَّهِ "، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: " فَهُوَ عَلَى مَا أَرَدْتَ "،.
حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن علی بن رکانہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ کے زمانہ میں اپنی بیوی کو «أَلْبَتَّةَ» ”البتہ“ طلاق دے دی، انہوں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو اس کی خبر دی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تیری نیت کیا تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ایک، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا اللہ کی قسم؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تیرے ارادے پر ہے۔“
حدیث نمبر: 19907
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، أنبأ الْحَسَنُ، ثنا يُوسُفُ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ، هَكَذَا رَوَاهُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، وَقَدْ رَوَيْنَاهُ فِي كِتَابِ الطَّلَاقِ، مِنْ حَدِيثِ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ " وَاللهِ مَا أَرَدْتَ إِلَّا وَاحِدَةً " فَقَالَ رُكَانَةُ: وَاللهِ مَا أَرَدْتُ إِلَّا وَاحِدَةً ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا یزید بن رکانہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ اس قصے میں ہے کہ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے صرف ایک کا ارادہ کیا تھا۔“