کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا: ”عقیقے کی ہڈیاں نہیں توڑی جائیں گی، اور گھر والے اس میں سے کھائیں گے، صدقہ کریں گے اور ہدیہ دیں گے“۔
❮
❯
رَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْعَقِيقَةِ الَّتِي عَقَّتْهَا فَاطِمَةُ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ أَنْ يَبْعَثُوا إِلَى الْقَابِلَةِ مِنْهَا بِرِجْلٍ، وَكُلُوا وَأَطْعِمُوا وَلَا تَكْسِرُوا مِنْهَا عَظْمًا. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ الدَّاوُدِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اس عقیقہ کے بارے میں فرمایا جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے کیا: ”تم اس کی ایک ٹانگ دائی کو بھیجو، کھاؤ، کھلاؤ اور اس کی ہڈی نہ توڑنا۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19286
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافَأَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ ". قَالَ: وَكَانَ عَطَاءٌ يَقُولُ: ⦗٥٠٩⦘ تُقْطَعُ جُدُولًا وَلَا يُكْسَرُ لَهَا عَظْمٌ. أَظُنُّهُ قَالَ: وَيُطْبَخُ. قَالَ: وَقَالَ عَطَاءٌ: إِذَا ذَبَحْتَ فَقُلْ: بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ، هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ. وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ قَالَ فِي الْعَقِيقَةِ: يَقْطَعُ آرَابًا آرَابًا، وَيَطْبُخُ بِمَاءٍ وَمِلْحٍ، وَيُهْدِي فِي الْجِيرَانِ. وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ مِنْ قَوْلِهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ ام کرز رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بچے کی جانب سے دو ایک جیسی بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک بکری عقیقہ میں ہے۔“
عطاء کہتے ہیں: گوشت کاٹا جائے لیکن ہڈی نہ توڑی جائے۔ پکایا جائے اور ذبح کرتے وقت «بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، هٰذَا عَقِيقَةُ فُلَانٍ» ”بسم اللہ واللہ اکبر، یہ فلاں کا عقیقہ ہے“ کہا جائے۔ گوشت کاٹ کر نمک و پانی کے ساتھ پکایا جائے اور ہمسایوں میں تقسیم کردیا جائے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19287
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»