السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: من قال: لا تكسر عظام العقيقة ويأكل أهلها منها ويتصدقون ويهدون باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا: ”عقیقے کی ہڈیاں نہیں توڑی جائیں گی، اور گھر والے اس میں سے کھائیں گے، صدقہ کریں گے اور ہدیہ دیں گے“۔
حدیث نمبر: 19286
رَوَى أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْعَقِيقَةِ الَّتِي عَقَّتْهَا فَاطِمَةُ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ أَنْ يَبْعَثُوا إِلَى الْقَابِلَةِ مِنْهَا بِرِجْلٍ، وَكُلُوا وَأَطْعِمُوا وَلَا تَكْسِرُوا مِنْهَا عَظْمًا. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ الدَّاوُدِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ فَذَكَرَهُ.حافظ ثناء اللہ
جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اس عقیقہ کے بارے میں فرمایا جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے کیا: ”تم ایک ٹانگ اس کی بھیجو، کھاؤ، کھلاؤ اور اس کی ہڈی نہ توڑنا۔“