کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: کفن چور کا ہاتھ اس صورت میں کاٹے جانے کا بیان جب وہ پورے کفن کو قبر سے نکال لے۔
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لِأَنَّ هَذَا حِرْزٌ مِثْلُهُ.
حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کیونکہ یہ اس جیسی چیز کے لیے (مناسب) حفاظت کی جگہ ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٤٦٨⦘ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا أَبَا ذَرٍّ " قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: " كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ؟ " يَعْنِي الْقَبْرَ، قَالَ: قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، أَوْ مَا خَارَ اللهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: " عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ عرض کیا: میں حاضر ہوں اور میں بار بار حاضر ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیری کیا کیفیت ہو گی جب لوگوں کو ایسی موت پہنچے گی کہ ایک گھر یعنی قبر ایک غلام کے بدلے میں ملے گی؟“ عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں، یا (کہا:) جو اللہ اور اس کا رسول ﷺ (میرے لیے) پسند فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو صبر کو لازم پکڑ۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْمُسَاوِرِ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " النَّبَّاشُ سَارِقٌ ".
حافظ ثناء اللہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْحَسَنِ، مِثْلَهُ.
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے اسی کی مثل روایت ہے اور حسن رحمہ اللہ بھی اسی کے مثل روایت کرتے ہیں کہ کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: " يُقْطَعُ فِي أَمْوَاتِنَا كَمَا يُقْطَعُ فِي أَحْيَائِنَا ".
حافظ ثناء اللہ
حضرت عامر شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے مردوں میں اس طرح کاٹا جائے گا جیسے ہمارے زندوں میں۔
قَالَ: وَحَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أنبأ حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، قَالَ: كَتَبَ أَيُّوبُ بْنُ شُرَحْبِيلَ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُهُ عَنْ نَبَّاشِي الْقُبُورِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ: " لَعَمْرِي لَيُحْسَبُ سَارِقُ الْأَمْوَاتِ أَنْ يُعَاقَبَ بِمَا يُعَاقَبُ بِهِ سَارِقُ الْأَحْيَاءِ ".
حافظ ثناء اللہ
حرملہ بن عمران تُجیبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایوب بن شرحبیل رحمہ اللہ نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کی طرف [خط لکھا] وہ ان سے سوال کرتے تھے، قبروں کے کفن چور کے متعلق حضرت عمر رحمہ اللہ نے ان کی طرف لکھا: میری عمر کی قسم! مردوں کے چور کو اسی سزا کا مستحق سمجھا جائے گا جو زندوں کے چور کو دی جاتی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ حَجَّاجٌ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يُقْطَعُ النَّبَّاشُ " وَرُوِّينَاه عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ: قَالَ هُشَيْمٌ: ثنا سُهَيْلٌ قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَطَعَ نَبَّاشًا: أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو إِسْحَاقَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، فَذَكَرَهُ قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ: كُنَّا نَتَّهِمُهُ بِالْكَذِبِ، يَعْنِي سُهَيْلًا وَهُوَ سُهَيْلُ بْنُ ذَكْوَانَ أَبُو السِّنْدِيِّ الْمَكِّيُّ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اور ہم نے یہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے بھی روایت کیا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے التاریخ میں فرمایا: ہشیم نے کہا: ہمیں سہیل نے بیان کیا، وہ فرماتے ہیں: میں ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا، انہوں نے کفن چوری کرنے والے کے ہاتھ کاٹے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عباد بن عوام فرماتے ہیں: ہم سہیل بن ذکوان ابو سندی مکی پر جھوٹ کی تہمت لگاتے تھے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے التاریخ میں فرمایا: ہشیم نے کہا: ہمیں سہیل نے بیان کیا، وہ فرماتے ہیں: میں ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا، انہوں نے کفن چوری کرنے والے کے ہاتھ کاٹے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عباد بن عوام فرماتے ہیں: ہم سہیل بن ذکوان ابو سندی مکی پر جھوٹ کی تہمت لگاتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَعَنَ الْمُخْتَفِيَ وَالْمُخْتَفِيَةَ " هَذَا مُرْسَلٌ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے کفن چور مرد اور کفن چور عورت پر لعنت فرمائی۔ یہ روایت مرسل ہے۔
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبُرُلُّسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لُعِنَ الْمُخْتَفِي وَالْمُخْتَفِيَةُ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو قُتَيْبَةَ عَنْ مَالِكٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کفن چور مرد اور کفن چور عورت پر لعنت ہے۔“ اس کو ابو قتیبہ نے مالک سے روایت کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْهَرِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، ثنا أَبُو الرِّجَالِ فَذَكَرَهُ مَوْصُولًا، وَالصَّحِيحُ مُرْسَلٌ.
حافظ ثناء اللہ
«تَقَدَّمَ قَبْلَهُ» ”یہ اس سے پہلے گزر چکا ہے“، اس سند سے اس حدیث کو موصولاً ذکر کیا گیا ہے، جبکہ صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔