حدیث نمبر: 15417
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: أَعْجَلُ مَنْ سَمِعْتُ بِهِ مِنَ النِّسَاءِ يَحِضْنَ نِسَاءُ تِهَامَةَ يَحِضْنَ لِتِسْعِ سِنِينَ.
حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے جن عورتوں کے بارے میں سنا ہے ان میں سب سے جلدی حیض آنے والی تہامہ کی عورتیں ہیں، جنہیں نو سال کی عمر میں حیض آ جاتا ہے۔“
حدیث نمبر: 15417
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَحْمُودٍ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ⦗٦٩١⦘ الْمُهَلَّبِيُّ قَالَ: " أَدْرَكْتُ فِينَا يَعْنِي الْمَهَالِبَةَ امْرَأَةً صَارَتْ جَدَّةً وَهِيَ ابْنَةُ ثَمَانِ عَشْرَةَ وَلَدَتْ لِتِسْعِ سِنِينَ ابْنَةً فَوَلَدَتِ ابْنَتُهَا لِتِسْعِ سِنِينَ فَصَارَتْ جَدَّةً وَهِيَ ابْنَةُ ثَمَانِ عَشْرَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
عباد بن عباد مہلبی سے روایت ہے کہ میں نے اپنے علاقے یعنی مہالبہ میں ایک عورت کو پایا، وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔ اس نے نو سال کی عمر میں لڑکی کو جنم دیا اور اس کی بیٹی نے بھی نو سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا، پس وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔
حدیث نمبر: 15418
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ، نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا اللَّيْثُ، أَنَّ أَبَا صَالِحٍ حَدَّثَهُ، عَنْ رَجُلٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ " ابْنَةً لَهُ حَمَلَتْ وَهِيَ ابْنَةُ عَشْرِ سِنِينَ ".
حافظ ثناء اللہ
لیث رحمہ اللہ سے روایت ہے، ابوصالح رحمہ اللہ نے انہیں ایک آدمی سے حدیث بیان کی اور کہا کہ اس نے انہیں خبر دی کہ اس کی بیٹی حاملہ ہوگئی اور اس کی عمر دس سال تھی۔
حدیث نمبر: 15419
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدَائِنِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، نا بَكْرُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو سَعِيدٍ الْأَحْدَبُ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي كَاتِبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، " أَنَّ امْرَأَةً فِي جِوَارِهِمْ حَمَلَتْ وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ " وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ الْحِكَايَاتِ فِيهِ فِي كِتَابِ الْحَيْضِ.
حافظ ثناء اللہ
ابو سعید خولانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے ابن وہب رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: مجھے لیث رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے میرے کاتب عبداللہ بن صالح رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی کہ ان کے پڑوس میں ایک عورت حاملہ ہو گئی اور اس کی عمر نو سال تھی اور ہم نے ان تمام حکایات کو کتاب الحیض میں ذکر کر دیا ہے۔