السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: السن التي يجوز أن تحيض فيها المرأة باب: اس عمر کا بیان جس میں عورت کو حیض آنا ممکن ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 15419
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ، أنا أَبُو أَحْمَدَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدَائِنِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، نا بَكْرُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو سَعِيدٍ الْأَحْدَبُ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي كَاتِبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، " أَنَّ امْرَأَةً فِي جِوَارِهِمْ حَمَلَتْ وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ " وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ الْحِكَايَاتِ فِيهِ فِي كِتَابِ الْحَيْضِ.حافظ ثناء اللہ
ابو سعید خولانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے ابن وہب رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: مجھے لیث رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی، لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے میرے کاتب عبداللہ بن صالح رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی کہ ان کے پڑوس میں ایک عورت حاملہ ہو گئی اور اس کی عمر نو سال تھی اور ہم نے ان تمام حکایات کو کتاب الحیض میں ذکر کر دیا ہے۔