کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: اس بیان میں کہ اگر وسعت ہو تو مستحب یہ ہے کہ ایک بکری کا ولیمہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 14500
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، وَقُتَيْبَةُ قَالَا: ثنا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: ذُكِرَ تَزْوِيجُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَيْهَا أَوْلَمَ بِشَاةٍ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ قُتَيْبَةَ.
حافظ ثناء اللہ
ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی شادی کا تذکرہ ہوا تو وہ فرمانے لگے: جتنا ولیمہ نبی ﷺ نے ان کی شادی کے موقع پر کیا اتنا ولیمہ اپنی کسی دوسری بیوی سے شادی کے موقع پر نہ کیا، آپ ﷺ نے بکری سے ولیمہ کیا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصداق / حدیث: 14500
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 1428»
حدیث نمبر: 14501
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أَكْثَرَ وَأَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ " قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ: مَا أَوْلَمَ؟ قَالَ: أَطْعَمَهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتَّى تَرَكُوهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ وَغَيْرُهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی بیویوں میں سے سب سے زیادہ اور اچھا ولیمہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی شادی کے موقع پر کیا، ثابت البنانی رحمہ اللہ نے پوچھا: آپ ﷺ نے کیا ولیمہ کیا؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: گوشت اور روٹی کھلائی، یہاں تک کہ صحابہ چھوڑ کر چلے گئے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصداق / حدیث: 14501
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم قبله»