السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصداق— مہر کا بیان۔
باب: : المستحب إن وجد سعة أن يولم بشاة باب: اس بیان میں کہ اگر وسعت ہو تو مستحب یہ ہے کہ ایک بکری کا ولیمہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 14501
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: " مَا أَوْلَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أَكْثَرَ وَأَفْضَلَ مِمَّا أَوْلَمَ عَلَى زَيْنَبَ " قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ: مَا أَوْلَمَ؟ قَالَ: أَطْعَمَهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا حَتَّى تَرَكُوهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ وَغَيْرُهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی بیویوں میں سے سب سے زیادہ اور اچھا ولیمہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی شادی کے موقع پر کیا، ثابت البنانی رحمہ اللہ نے پوچھا: آپ ﷺ نے کیا ولیمہ کیا؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: گوشت اور روٹی کھلائی، یہاں تک کہ صحابہ چھوڑ کر چلے گئے۔