کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ آزاد عورت کی اجازت سے اس کے ساتھ عزل کیا جائے گا اور لونڈی کے ساتھ اس کی اجازت کے بغیر بھی عزل کیا جا سکتا ہے اور اس بارے میں وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14324
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ حَسَنٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ ⦗٣٧٧⦘ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَزْلِ الْحُرَّةِ إِلَّا بِإِذْنِهَا ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ”آزاد عورت سے عزل کرنے میں اس کی اجازت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے وگرنہ نہیں۔“
حدیث نمبر: 14325
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَرْدَسْتَانِيُّ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: " تُسْتَأْمَرُ الْحُرَّةُ فِي الْعَزْلِ، وَلَا تُسْتَأْمَرُ الْأَمَةُ "، قَالَ: وَثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ.
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ آزاد عورت سے عزل کے بارے میں مشورہ کیا جائے گا، جبکہ لونڈی سے مشورہ نہ لیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 14326
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي عَرْفَجَةَ الْفَائِشِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: " يَعْزِلُ عَنِ الْأَمَةِ، وَيَسْتَأْمِرُ الْحُرَّةَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما لونڈی سے عزل کرتے، لیکن آزاد عورت سے مشورہ فرماتے۔
حدیث نمبر: 14327
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: " عَنِ الْحُرَّةِ بِرِضَاهَا، وَأَمَّا الْأَمَةُ فَذَاكَ إِلَيْكَ ".
حافظ ثناء اللہ
جعفر بن برقان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے عزل کے بارے میں پوچھا تو فرمانے لگے کہ آزاد عورت سے اس کی رضا کے مطابق جبکہ لونڈی سے آپ کی مرضی کے مطابق۔