السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النكاح— نکاح کا بیان
باب: من قال: يعزل عن الحرة بإذنها وعن الجارية بغير إذنها وما روي فيه باب: اس شخص کا قول جس نے کہا کہ آزاد عورت کی اجازت سے اس کے ساتھ عزل کیا جائے گا اور لونڈی کے ساتھ اس کی اجازت کے بغیر بھی عزل کیا جا سکتا ہے اور اس بارے میں وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 14327
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: " عَنِ الْحُرَّةِ بِرِضَاهَا، وَأَمَّا الْأَمَةُ فَذَاكَ إِلَيْكَ ".حافظ ثناء اللہ
جعفر بن برقان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے عزل کے بارے میں پوچھا تو فرمانے لگے کہ آزاد عورت سے اس کی رضا کے مطابق جبکہ لونڈی سے آپ کی مرضی کے مطابق۔