حدیث نمبر: 13834
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ أَبُو بَكْرٍ، ثنا عَاصِمٌ هُوَ ابْنُ عَلِيٍّ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَبُو حَازِمٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ تَعْرِضُ نَفْسَهَا عَلَيْهِ، فَخَفَّضَ فِيهَا الْبَصَرَ وَرَفَعَهُ فَلَمْ يُرِدْهَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: زَوِّجْنِيهَا يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: " هَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا عِنْدِي شَيْءٌ قَالَ: " وَلَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ؟ " قَالَ: وَلَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ وَلَكِنْ أَشُقُّ بُرْدَتِي هَذِهِ، فَأُعْطِيهَا النِّصْفَ وَآخُذُ النِّصْفَ قَالَ: " لَا وَلَكِنْ هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟ " قَالَ: نَعَمْ قَالَ: " اذْهَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْمِقْدَامِ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے تو ایک عورت نے نبی ﷺ پر اپنا آپ پیش کر دیا۔ آپ ﷺ نے نظر جھکائی اور اٹھائی، لیکن آپ ﷺ نے اس کا قصد نہ کیا تو صحابہ میں سے ایک آدمی نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس کا نکاح مجھ سے کر دیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے پاس کچھ نہیں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں؟“ تو کہنے لگا: ”لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں، لیکن میں اپنی چادر دو حصوں میں تقسیم کر کے آدھی اس کو دے دیتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تجھے قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ! میں نے تیرا نکاح اس کے ساتھ اس قرآن کے بدلے کر دیا ہے (یعنی اسے تعلیم دے دینا)۔“
حدیث نمبر: 13835
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ يَعْنِي الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبَّاسٍ، ثنا بُنْدَارٌ، ثنا بَدَلٌ، ثنا شُعْبَةُ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَلْمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الزَّجَّاجُ، ثنا بَدَلٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: " خَطَبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَامَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَأَنْكَحَنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَشَهَّدَ، وَقَالَ ابْنُ سَلْمٍ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، أَنَّهُ خَطَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَامَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: فَأَنْكَحَنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَشَهَّدَ، يَعْنِي الْخُطْبَةَ "، هَكَذَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ، عَنْ بُنْدَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْعَلَاءِ ابْنِ أَخِي شُعَيْبٍ الْوَزَّانِ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، عَنْ بُنْدَارٍ.
حافظ ثناء اللہ
اسماعیل بن ابراہیم بنو سلیم کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو امامہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے نکاح کا پیغام دیا تو آپ ﷺ نے بغیر خطبہ کے میرا نکاح پڑھایا۔
(ب) ابن سلم اپنی حدیث میں بنو تمیم کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے نبی ﷺ کو امامہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے نکاح کا پیغام دیا تو آپ ﷺ نے بغیر خطبہ کے نکاح پڑھایا۔
(ب) ابن سلم اپنی حدیث میں بنو تمیم کے ایک شخص سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے نبی ﷺ کو امامہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے نکاح کا پیغام دیا تو آپ ﷺ نے بغیر خطبہ کے نکاح پڑھایا۔
حدیث نمبر: 13836
وَقَدْ قِيلَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، " خَطَبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّتَهُ، فَأَنْكَحَنِي وَلَمْ يَتَشَهَّدْ "، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ الْمَشَّاطُ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ، ثنا الْبُخَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ السُّلَمِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ فَذَكَرَهُ وَقَدْ قِيلَ غَيْرُ ذَلِكَ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
عباد بن شیبان اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کی طرف ان کی پھوپھی کے لیے پیغامِ نکاح بھیجا تو آپ ﷺ نے بغیر خطبہ کے نکاح فرما دیا۔