کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو مسکینی یا فقر کی بنا پر صدقہ مانگے اور حاکم کو اس کی بات کا یقین نہ ہو
حدیث نمبر: 13163
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ قَالَ أَخْبَرَنِي رَجُلَانِ، أَنَّهُمَا أَتَيَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ يَقْسِمُ الصَّدَقَةَ، فَسَأَلَاهُ مِنْهَا، فَرَفَعَ فِينَا الْبَصَرَ وَخَفَضَهُ، فَرَآنَا جَلْدَيْنِ، فَقَالَ: " إِنْ شِئْتُمَا أَعْطَيْتُكُمَا، وَلَا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ، وَلَا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عدی بن خیار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہیں دو آدمیوں نے خبر دی، وہ دونوں نبی ﷺ کے پاس حجۃ الوداع میں آئے اور آپ ﷺ اس وقت صدقہ تقسیم کر رہے تھے تو ان دونوں نے آپ ﷺ سے صدقہ مانگا، آپ ﷺ نے ہماری طرف نگاہ اٹھائی اور جھکا لی، آپ ﷺ نے ہمیں صحت مند دیکھا تو فرمایا: ”اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں، لیکن اس میں کسی غنی اور کمانے کی طاقت رکھنے والے کے لیے کوئی حصہ نہیں۔“