أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنا عَبْدُ اللهِ، أنا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرٍ، سَمِعَ أَبَاهُ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي خُنْثَى قَالَ: " انْظُرُوا مَسِيلَ الْبَوْلِ فَوَرِّثُوهُ مِنْهُ ".
حافظ ثناء اللہ
حسن بن کثیر نے اپنے والد سے سنا وہ کہتے ہیں: میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ہیجڑے کے معاملے میں حاضر ہوا، آپ نے فرمایا: اس کے پیشاب کے راستوں کو دیکھو اور اس لحاظ سے وارث بنا دو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَسْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ وَأَشْيَاخَهُمْ يَذْكُرُونَ أَنَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ عَنِ الْمَوْلُودِ لَا يُدْرَى أَرَجُلٌ أَمِ امْرَأَةٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " يُوَرَّثُ مِنْ حَيْثُ يَبُولُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مولود کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جس کا علم نہ ہو کہ وہ مرد ہے یا عورت؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں سے پیشاب کرتا ہے اس سے وراثت کا حق دار بنایا جائے گا۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ، أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِيلِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلِ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ عَنِ الْخُنْثَى، فَسَأَلَ الْقَوْمَ، فَلَمْ يَدْرُوا، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " إِنْ بَالَ مِنْ مَجْرَى الذَّكَرِ فَهُوَ غُلَامٌ، وَإِنْ بَالَ مِنْ مَجْرَى الْفَرْجِ فَهُوَ جَارِيَةٌ ".
حافظ ثناء اللہ
عبد الجلیل، بکر بن وائل کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا: میں نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس آکر ہیجڑے کے بارے میں پوچھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر وہ ذکر سے پیشاب کرے تو بچہ ہے، اگر فرج سے پیشاب کرے تو لڑکی ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ، أنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سُجِنَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ زَمَنَ الْحَجَّاجِ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الْخُنْثَى كَيْفَ يُوَرَّثُ، فَقَالَ: تَسْجِنُونَنِي وَتَسْتَفْتُونَنِي، ثُمَّ قَالَ: انْظُرُوا مِنْ حَيْثُ يَبُولُ، فَوَرِّثْهُ مِنْهُ. قَالَ قَتَادَةُ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: " فَإِنْ بَالَ مِنْهُمَا جَمِيعًا "، قُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ سَعِيدٌ: " يُوَرَّثُ مِنْ حَيْثُ يَسْبِقُ ".
حافظ ثناء اللہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جابر بن زید رحمہ اللہ کو حجاج کے زمانہ میں وصیت میں مبتلا کیا گیا، پھر انہوں نے جابر رحمہ اللہ سے مخنث کی میراث کے بارے میں سوال کیا؟ جابر رحمہ اللہ نے کہا: مجھے تکلیف دیتے ہو اور پھر فتویٰ بھی مانگتے ہو۔ پھر کہا: جہاں سے وہ پیشاب کرتا ہے وہاں سے اندازہ لگا کر اس کو وارث بنا دو۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے سامنے بیان کیا، انہوں نے کہا: اگر دونوں سے پیشاب کرے؟ میں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ سعید رحمہ اللہ نے کہا: جہاں سے سبقت لے جائے گا وہاں کے مطابق وارث بنا دیا جائے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى، أنا يَزِيدُ، أنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْهَدَادِيُّ، عَنْ صَالِحٍ الدَّهَّانِ، أَوْ سَلَمَةَ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الْخُنْثَى كَيْفَ يُوَرَّثُ، فَقَالَ: " يَقُومُ فَيَدْنُو مِنْ حَائِطٍ ثُمَّ يَبُولُ، فَإِنْ أَصَابَ الْحَائِطَ فَهُوَ غُلَامٌ، وَإِنْ سَالَ بَيْنَ فَخِذَيْهِ فَهُوَ جَارِيَةٌ " وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
حافظ ثناء اللہ
سلمہ بن کلیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جابر بن زید رحمہ اللہ سے مخنث کی میراث کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: وہ کھڑا ہو کر دیوار کی طرف پیشاب کرے۔ اگر دیوار کو پیشاب لگ جائے تو لڑکا اور اگر اس کی رانوں کے درمیان سے پیشاب بہہ جائے تو لڑکی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ الرَّسْعَنِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مَوْلُودٍ وُلِدَ لَهُ قُبُلٌ وَذَكَرٌ: مِنْ أَيْنَ يُوَرَّثُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُوَرَّثُ مِنْ حَيْثُ يَبُولُ " مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
حافظ ثناء اللہ
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے مولود کے بارے میں سوال کیا گیا جو پیدا ہوا، اس کی شرم گاہ بھی ہے اور ذکر بھی کہ وہ کیسے وارث بنے گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جہاں سے پیشاب کرے اس حساب سے وارث بنایا جائے گا۔“