حدیث نمبر: 12517
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى، أنا يَزِيدُ، أنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْهَدَادِيُّ، عَنْ صَالِحٍ الدَّهَّانِ، أَوْ سَلَمَةَ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الْخُنْثَى كَيْفَ يُوَرَّثُ، فَقَالَ: " يَقُومُ فَيَدْنُو مِنْ حَائِطٍ ثُمَّ يَبُولُ، فَإِنْ أَصَابَ الْحَائِطَ فَهُوَ غُلَامٌ، وَإِنْ سَالَ بَيْنَ فَخِذَيْهِ فَهُوَ جَارِيَةٌ " وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.حافظ ثناء اللہ
سلمہ بن کلیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جابر بن زید رحمہ اللہ سے مخنث کی میراث کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: وہ کھڑا ہو کر دیوار کی طرف پیشاب کرے۔ اگر دیوار کو پیشاب لگ جائے تو لڑکا اور اگر اس کی رانوں کے درمیان سے پیشاب بہہ جائے تو لڑکی ہے۔