کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: ان (مذکورہ ورثاء) میں سے جو وارث نہیں ہوتا وہ (دوسرے کو) محروم نہیں کرتا
حدیث نمبر: 12259
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " لَا يَتَوَارَثْ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ شَتَّى، وَلَا يَحْجُبُ مَنْ لَا يَرِثُ ".
حافظ ثناء اللہ
انس بن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو ملتوں والے کبھی بھی وارث نہ بنیں گے اور جو وارث نہیں وہ حاجب بھی نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 12260
قَالَ: وَأنا يَزِيدُ، أنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَزَيْدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " الْمُشْرِكُ لَا يَحْجُبُ وَلَا يَرِثُ " وَقَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " يَحْجُبُ وَلَا يَرِثُ ".
حافظ ثناء اللہ
ابراہیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما نے کہا: مشرک نہ حاجب ہوتا ہے اور نہ وارث۔
«قَالَ عَبْدُ اللّٰهِ» ”عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ حاجب ہوتا ہے لیکن وارث نہیں ہوتا۔“
«قَالَ عَبْدُ اللّٰهِ» ”عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ حاجب ہوتا ہے لیکن وارث نہیں ہوتا۔“
حدیث نمبر: 12261
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ حَلِيمٍ، أنا أَبُو الُمُوَجِّهِ، أنا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَا: " الْمَمْلُوكُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ بِمَنْزِلَةِ الْأَمْوَاتِ " قَالَ: وَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " يَحْجُبُونَ وَلَا يَرِثُونَ ".
حافظ ثناء اللہ
شعبی رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ سیدنا علی اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما نے کہا: غلام اور اہل کتاب مردوں کی طرح ہیں اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ حاجب بن سکتے ہیں وارث نہیں بن سکتے۔