کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: ماپنے کے طریقے کا بیان جب کسی چیز میں ماپ کے ذریعے سلف (بیع سلم) کی گئی ہو۔
❮
❯
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ابْتَاعَ شَيْئًا فَحَثَا لَهُ فِي الْمِكْيَالِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: " أَرْسِلْ يَدَكَ وَلَا تُمْسِكْ عَلَى رَأْسِهِ؛ فَإِنَّمَا لِي مَا أَخَذَ الْمِكْيَالُ ".
حافظ ثناء اللہ
محمد بن عباد بن جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کوئی چیز خریدی تو بیچنے والے نے ان کے لیے پیمانے میں ہاتھوں سے لپ بھر کر ڈالا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اپنا ہاتھ چھوڑ دو اور اسے پیمانے کے اوپر روک کر نہ رکھو، میرے لیے تو وہی ہے جو «الْمِكْيَالُ» ”مکیال (پیمانہ)“ لے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب البيوع / حدیث: 11157
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ قَالَ: " لَا دَقَّ، وَلَا رَزَمَ، وَلَا زَلْزَلَةَ ".
حافظ ثناء اللہ
عطا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نہ کوٹنا ہو گا، نہ دبانا ہو گا اور نہ جھٹکا دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب البيوع / حدیث: 11158
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»