کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: بیع (کے ذریعے لونڈی خریدنے کی صورت) میں استبراءِ رحم (رحم کے خالی ہونے کا یقین کرنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 10791
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا جَدِّي، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ فِي سَبَايَا أَوْطَاسٍ: " لَا تُوطَأْ حَامِلٌ حَتَّى تَضَعَ، وَلَا غَيْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث نقل فرماتے ہیں کہ: ”اوطاس کے قیدیوں کے بارے میں حکم ہے کہ حاملہ کے ساتھ مجامعت نہ کی جائے جب تک وہ وضع حمل نہ کر دے اور غیر حاملہ سے ایک حیض کا انتظار کیا جائے۔“
حدیث نمبر: 10792
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً أَيَقَعُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَسْتَبْرِئَ رَحِمَهَا؟ فَقَالَ: أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَمَسَّ رَجُلٌ امْرَأَةً حُبْلَى حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا، وَلَا غَيْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً " وَهَذَا الْمُرْسَلُ شَاهِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: تُسْتَبْرَأُ الْأَمَةُ إِذَا اشْتُرِيَتْ بِحَيْضَةٍ.
حافظ ثناء اللہ
زکریا بن ابی زائدہ فرماتے ہیں کہ عامر سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص لونڈی خریدتا ہے، کیا وہ استبراءِ رحم سے پہلے اس سے مجامعت کر لے؟ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اوطاس کے دن عورتیں ملیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی حاملہ عورت کے قریب نہ جائے، اس کے وضعِ حمل تک اور غیر حاملہ کا ایک حیض تک انتظار کیا جائے۔“
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب لونڈی خریدی جائے تو اس کے رحم کی صفائی کا ایک حیض تک انتظار کیا جائے۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب لونڈی خریدی جائے تو اس کے رحم کی صفائی کا ایک حیض تک انتظار کیا جائے۔