کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جو زوال کے بعد نفلی روزے کی نیت کر کے اس میں داخل ہوا۔
حدیث نمبر: 7920
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَ آبَاذِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٣٤٣⦘ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ حِكَايَةً عَنْ بِشْرِ بْنِ السَّرِيِّ، وَغَيْرِهِ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ: أَنَّ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، بَدَا لَهُ الصَّوْمُ بَعْدَمَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَامَ.
حافظ ثناء اللہ
ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ کے لیے سورج کے زوال کے بعد روزہ ظاہر ہوا تو انہوں نے روزہ رکھ لیا۔
حدیث نمبر: 7921
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، قال: قَالَ الشَّافِعِيُّ حِكَايَةً عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ هُوَ ابْنُ مَسْعُودٍ قَالَ: " أَحَدُكُمْ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَأْكُلْ أَوْ يَشْرَبْ " وَقَالَ الشَّافِعِيُّ: هُمْ، يَعْنِي الْعِرَاقِيِّينَ لَا يَرَوْنَ هَذَا، يَزْعُمُونَ أَنَّهُ لَا يَكُونُ صَائِمًا حَتَّى يَنْوِيَ الصَّوْمَ قَبْلَ زَوَالِ الشَّمْسِ، وَأَمَّا نَحْنُ فَنَقُولُ: الْمُتَطَوِّعُ بِالصَّوْمِ مَتَى شَاءَ نَوَى الصِّيَامَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک آدمی کچھ کھاتا یا پیتا نہیں تو اسے اختیار ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ (یعنی عراقی) ایسا خیال نہیں کرتے بلکہ وہ فرماتے ہیں: جب تک وہ زوال شمس سے پہلے روزے کی نیت نہیں کرتا تو اس کا روزہ نہیں ہوگا، لیکن ہم کہتے ہیں کہ نفلی روزے میں جب چاہے نیت کرے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ (یعنی عراقی) ایسا خیال نہیں کرتے بلکہ وہ فرماتے ہیں: جب تک وہ زوال شمس سے پہلے روزے کی نیت نہیں کرتا تو اس کا روزہ نہیں ہوگا، لیکن ہم کہتے ہیں کہ نفلی روزے میں جب چاہے نیت کرے۔