کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: سمندر سے نکالی جانے والی ان اشیاء کا بیان جن میں کوئی زکوٰۃ نہیں، جیسے عنبر اور اس کے علاوہ دیگر اشیاء۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَغَيْرُهُ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ أُذَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: " لَيْسَ فِي الْعَنْبَرِ زَكَاةٌ إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ دَسَرَهُ الْبَحْرُ "..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عنبر میں زکاۃ نہیں، کیونکہ وہ ایک ایسی چیز ہے جسے دریا نے باہر پھینکا ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، وَابْنُ قَعْنَبٍ وَسَعِيدٌ، قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: لَيْسَ الْعَنْبَرُ بِرِكَازٍ إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ دَسَرَهُ الْبَحْرُ. وَرَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت سفیان رحمہ اللہ یہ حدیث نقل فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ عنبر (بڑی مچھلی) رکاز نہیں ہے، بلکہ یہ تو ایسی چیز ہے جسے دریا نے اگلا ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْعَنْبَرِ أَفِيهِ زَكَاةٌ؟ فَقَالَ: " إِنْ كَانَ فِيهِ شَيْءٌ فَفِيهِ الْخُمُسُ ". لَفْظُ حَدِيثِ الشَّافِعِيِّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ شَيْبَانَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الْعَنْبَرِ أَفِيهِ ⦗٢٤٧⦘ زَكَاةٌ؟ ثُمَّ ذَكَرَ الْبَاقِيَ فَابْنُ عَبَّاسٍ عَلَّقَ الْقَوْلَ فِيهِ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ وَقَطَعَ بِأَنْ لَا زَكَاةَ فِيهِ فِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى فَالْقَطْعُ أَوْلَى وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
ابن طاؤس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عنبر کے بارے میں پوچھا گیا: کیا اس میں زکاۃ ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اگر اس میں کچھ واجب ہے تو اس میں خمس ہے۔
یہ الفاظ امام شافعی رحمہ اللہ کی حدیث کے ہیں، ابن شیبان کی روایت میں ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عنبر کے بارے میں پوچھا گیا: کیا اس میں زکاۃ ہے؟ پھر باقی روایت ذکر کی۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس روایت میں اپنی بات کو شرط کے ساتھ مشروط رکھا ہے اور پہلی روایت میں قطعی طور پر فرمایا ہے کہ اس میں زکاۃ نہیں ہے، اور قطعی بات زیادہ اولیٰ ہے۔
یہ الفاظ امام شافعی رحمہ اللہ کی حدیث کے ہیں، ابن شیبان کی روایت میں ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عنبر کے بارے میں پوچھا گیا: کیا اس میں زکاۃ ہے؟ پھر باقی روایت ذکر کی۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس روایت میں اپنی بات کو شرط کے ساتھ مشروط رکھا ہے اور پہلی روایت میں قطعی طور پر فرمایا ہے کہ اس میں زکاۃ نہیں ہے، اور قطعی بات زیادہ اولیٰ ہے۔