حدیث نمبر: 6931
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَعَى لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَّ الْيَوْمَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَخَرَجَ بِهِمْ إِلَى الْمُصَلَّى، وَصَفَّ بِهِمْ وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ " ⦗٥٧⦘ لَفْظُ حَدِيثِ الشَّافِعِيِّ، وَعَبْدِ اللهِ، وَفِي رِوَايَةِ يَحْيَى: فَخَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر دی، اسی دن جس دن وہ فوت ہوئے اور ان کے ساتھ نماز کے لیے نکلے اور ان کی صفیں بنائیں اور چار تکبیرات کہیں۔
امام شافعی اور عبداللہ کی حدیث کے الفاظ یحییٰ کی روایت میں ہیں کہ وہ جنازے کے لیے نکلے اور چار تکبیرات کہیں۔ اسے امام بخاری نے اپنی صحیح میں بھی بیان کیا ہے۔
امام شافعی اور عبداللہ کی حدیث کے الفاظ یحییٰ کی روایت میں ہیں کہ وہ جنازے کے لیے نکلے اور چار تکبیرات کہیں۔ اسے امام بخاری نے اپنی صحیح میں بھی بیان کیا ہے۔
حدیث نمبر: 6932
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا يَحْيَى، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدٍ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: " نَعَى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ: " اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ ". قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّى وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ اللَّيْثِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نجاشی کی موت کی خبر دی (جو صاحبِ حبشہ ہیں) جس دن وہ فوت ہوئے اور فرمایا: ”اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی کہ آپ ﷺ نے نماز کے لیے ان کی صفیں بنائیں اور چار تکبیرات کہیں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بھی بیان کی کہ آپ ﷺ نے نماز کے لیے ان کی صفیں بنائیں اور چار تکبیرات کہیں۔
حدیث نمبر: 6933
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى عَلَى أَصْحَمَةَ النَّجَاشِيُّ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ سُلَيْمٍ وَرَوَاهُ هُوَ أَيْضًا، وَمُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ.
حافظ ثناء اللہ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اصحمہ نجاشی کی نماز جنازہ پڑھی اور چار تکبیرات کہیں۔
حدیث نمبر: 6934
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، أنبأ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ شُعْبَةُ، ثنا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى قَبْرًا مَنْبُوذًا فَصَفَّهُمْ وَتَقَدَّمَ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا قَالَ سُلَيْمَانُ: فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَمْرٍو مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ.
حافظ ثناء اللہ
شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس نے خبر دی جو نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا کہ آپ ﷺ ایک گہری قبر کے پاس آئے اور ان کی صفیں بنائیں اور خود آگے کھڑے ہوئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی اور چار تکبیرات پڑھیں۔ سلمان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابو عمرو! تجھے یہ حدیث کس نے سنائی ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے۔
حدیث نمبر: 6935
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٥٨⦘ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، أنبأ خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَّى عَلَى قَبْرٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
حافظ ثناء اللہ
یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک قبر پر جنازہ پڑھایا اور چار تکبیرات کہیں۔
حدیث نمبر: 6936
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَّى عَلَى قَبْرِ امْرَأَةٍ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا كَذَا رَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ مَالِكٍ وَمَنْ تَابَعَهُ مُرْسَلًا دُونَ ذِكْرِ أَبِيهِ فِيهِ، وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ بَعْضَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ وَذَلِكَ يَرِدُ إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو امامہ بن سہل اپنے والد رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک عورت کی قبر پر جنازہ پڑھا اور چار تکبیرات کہیں۔
حدیث نمبر: 6937
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: " شَهِدْتُهُ وَكَبَّرَ عَلَى جِنَازَةٍ أَرْبَعًا، ثُمَّ قَامَ سَاعَةً، يَعْنِي يَدْعُو، ثُمَّ قَالَ: أَتَرَوْنِي كُنْتُ أُكَبِّرُ خَمْسًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں جنازے میں حاضر ہوا تو انہوں نے جنازے پر چار تکبیرات کہیں۔ پھر کچھ دیر ٹھہرے اور دعا کی اور فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، میں پانچ تکبیرات کہنا چاہتا ہوں؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، بیشک رسول اللہ ﷺ چار تکبیرات کہتے تھے۔“
ابراہیم ہجری رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے انہی معانی میں حدیث بیان کی، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: ہم نے یہ دیکھا، لیکن میں ایسا نہیں کہ نہ کروں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ چار تکبیرات کہا کرتے تھے، پھر جس قدر اللہ چاہتے آپ ٹھہرے رہتے۔
ابراہیم ہجری رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے انہی معانی میں حدیث بیان کی، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا: ہم نے یہ دیکھا، لیکن میں ایسا نہیں کہ نہ کروں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ چار تکبیرات کہا کرتے تھے، پھر جس قدر اللہ چاہتے آپ ٹھہرے رہتے۔
حدیث نمبر: 6938
وَرَوَاهُ أَيْضًا إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى بِمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا قَدْ رَأَيْنَا ذَلِكَ، قَالَ مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَمْكُثُ مَا شَاءَ اللهُ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، فَذَكَرَهُ فِي قِصَّةٍ ذَكَرَهَا عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى.
حافظ ثناء اللہ
جعفر بن عون فرماتے ہیں: مجھے ابراہیم ہجری نے خبر دی اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کی حدیث کا تذکرہ کیا۔
حدیث نمبر: 6939
أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الدَّوْرَقِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ، ثنا فَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ السِّمْسَارُ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُتَيٍّ، عَنْ أُبَيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صَلَّتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى آدَمَ فَكَبَّرَتْ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، وَقَالَتْ: هَذِهِ سُنَّتُكُمْ يَا بَنِي آدَمَ " وَقِيلَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ بِإِسْنَادِهِ مَوْقُوفًا عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابی رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتوں نے آدم علیہ السلام کا جنازہ پڑھا اور چار تکبیرات کہیں اور کہا: اے آدم کی اولاد! تمہارا طریقہ یہی ہے۔“
حدیث نمبر: 6940
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، أنبأ ابْنُ ⦗٥٩⦘ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صَلُّوا عَلَى مَوْتَاكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ سَوَاءً ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پڑھو تم اپنے مردوں پر دن رات میں چار تکبیرات۔“