حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، فِي قِصَّةِ أُحُدٍ، وَقَتَلَ شَدَّادُ بْنُ الْأَسْوَدِ الَّذِي كَانَ يُقَالُ لَهُ ابْنُ شَعُوبَ، حَنْظَلَةَ بْنَ أَبِي عَامِرٍ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ صَاحِبَكُمْ تُغَسِّلُهُ الْمَلَائِكَةُ فَاسْأَلُوا صَاحِبَتَهُ ". فَقَالَتْ: خَرَجَ وَهُوَ جُنُبٌ لَمَّا سَمِعَ الْهَائِعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ: " لِذَلِكَ غَسَّلَتُهُ الْمَلَائِكَةُ " كَذَا قَالَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
حافظ ثناء اللہ
یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر اپنے باپ اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے غزوہ احد کے قصے میں بیان کرتے ہیں کہ شداد بن اسود رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک تمہارے اس ساتھی کو فرشتوں نے غسل دیا ہے، اس کے بارے میں اس کی بیوی سے پوچھو۔“ تو اس نے کہا: وہ نکلے اس حال میں کہ جنبی تھے۔ جب آپ ﷺ نے اس کی یہ کیفیت سنی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسی لیے فرشتوں نے اسے غسل دیا ہے۔“
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أَنَّ ⦗٢٣⦘ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ صَاحِبَكُمْ تَغُسِّلُهُ الْمَلَائِكَةُ "، يَعْنِي حَنْظَلَةَ، " فَاسْأَلُوا أَهْلَهَ مَا شَأْنُهُ "، فَسُئِلَتْ صَاحِبَتُهُ فَقَالَتْ: خَرَجَ وَهُوَ جُنُبٌ حِينَ سَمِعَ الْهَائِعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ: " لِذَلِكَ غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ ".
حافظ ثناء اللہ
عاصم بن عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تمہارے ساتھی کو فرشتوں نے غسل دیا ہے“ یعنی حنظلہ رضی اللہ عنہ کو، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی بیوی سے پوچھو کہ اس کی کیا وجہ ہے؟“ تو انہوں نے کہا: جب وہ نکلے تھے تو جنبی تھے، جب آپ ﷺ نے اس کی کیفیت کے بارے میں سنا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسی وجہ سے فرشتوں نے اسے غسل دیا ہے۔“
عامر بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد میں حمزہ رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے اور حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ بھی، یہ وہ شخص ہیں جنہیں فرشتوں نے غسل دیا۔
عامر بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احد میں حمزہ رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے اور حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ بھی، یہ وہ شخص ہیں جنہیں فرشتوں نے غسل دیا۔
وَرَوَى أَبُو شَيْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " نَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَنْظَلَةَ الرَّاهِبِ، وَحَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا تُغَسِّلُهُمَا الْمَلَائِكَةُ ".، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ مَنْصُورٍ ثنا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْعَنْبَرِ ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ فَذَكَرَهُ. وَأَبُو شَيْبَةَ ضَعِيفٌ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے دیکھا حنظلہ راہب رضی اللہ عنہ اور حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو فرشتوں نے غسل دیا۔