کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: حلقے کے درمیان بیٹھنے کی کراہت کا بیان، کیونکہ واللہ اعلم اس میں سوءِ ادب اور وقار کو ترک کرنے کے ساتھ لوگوں کی گردنیں پھلانگنا پایا جاتا ہے
حدیث نمبر: 5907
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبَانُ، ثنا قَتَادَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو مِجْلَزٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ: " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ جَلَسَ وَسَطَ الْحَلْقَةِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”حلقہ مجلس کے درمیان میں بیٹھنے والے پر لعنت کی۔“
حدیث نمبر: 5908
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى حُذَيْفَةَ فَقَالَ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ فُلَانًا مَاتَ، قَالَ: " إِنَّ الَّذِي أَمَاتَهُ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُمِيتَكَ "، فَجَلَسَ وَسَطَ الْحَلْقَةِ، فَقَالَ لَهُ: " قُمْ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الَّذِي يَجْلِسُ وَسَطَ الْحَلْقَةِ ". قَالَ الشَّيْخُ: يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ قَدْ عَرَفَ مِنْهُ نِفَاقًا، وَأَنَّهُ إِنَّمَا فَعَلَ ذَلِكَ قَصْدًا إِلَى تَرْكِ الْحِشْمَةِ وَقِلَّةِ الْمُبَالِاةِ بِأَهْلِ الْحَلْقَةِ.
حافظ ثناء اللہ
ابومجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ فلاں فوت ہو گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جس اللہ نے اسے موت دی ہے وہ اس پر قادر ہے کہ تجھے بھی موت دے دے۔ وہ مجلس کے درمیان میں بیٹھ گیا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اٹھ جاؤ کیونکہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس پر لعنت کی ہے جو حلقہ کے درمیان بیٹھتا ہے“۔
حدیث نمبر: 5909
وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ وَهُوَ أَبُو مِجْلَزٍ، أَنَّ رَجُلًا قَعَدَ وَسَطَ الْحَلْقَةِ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: " مَلْعُونٌ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الَّذِي يَجْلِسُ وَسَطَ الْحَلْقَةِ ".
حافظ ثناء اللہ
ابومجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مجلس کے درمیان میں بیٹھ گیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ لعنت کیا گیا ہے محمد ﷺ کی زبان سے“ یا فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس پر لعنت کی ہے جو مجلس کے درمیان میں بیٹھتا ہے“۔