کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس قول کا بیان کہ قرآن مجید میں گیارہ سجدے ہیں اور مفصل سورتوں میں ان میں سے کوئی سجدہ نہیں ہے
حَكَاهُ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَزَيْدِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ أَيْضًا، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ.
حافظ ثناء اللہ
اسے امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے، اور اسے سیدنا ابی بن کعب، زید بن ابی ثابت اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی روایت کیا ہے، اور ان کے علاوہ دیگر محدثین نے اسے سیدنا ابن عمر اور ابو الدرداء رضی اللہ عنہما سے بھی روایت کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، أنبأ أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَارِثُ أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ أَوْ رَجُلٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " لَمْ يَسْجُدْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ بَعْدَ مَا تَحَوَّلَ إِلَى الْمَدِينَةِ " وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَطَرٍ وَرَوَاهُ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ خَتَنُ الْمُقْرِئِ، عَنْ أَزْهَرَ وَقَالَ فِي مَتْنِهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي النَّجْمِ وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَلَمَّا هَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَرَكَهَا " أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ خَتَنُ الْمُقْرِئِ فَذَكَرَهُ وَلَمْ يَشُكَّ فِي إِسْنَادِهِ وَهَذَا الْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ عُبَيْدٍ أَبِي قُدَامَةَ الْإِيَادِيِّ الْبَصْرِيِّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَحَدَّثَ عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَقَالَ: كَانَ مِنْ شُيُوخِنَا، وَمَا رَأَيْتُ الْأَخِيرَ أَوِ اللهُ أَعْلَمُ، وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ منتقل ہونے کے بعد مفصل سورتوں میں سے کسی میں بھی سجدہ نہیں کیا۔
(ب) اسی طرح یہ روایت مقری کے داماد بکر بن خلف رحمہ اللہ نے ازہر (بن قاسم) رحمہ اللہ سے روایت کی ہے اور اس کے متن میں ہے کہ نبی ﷺ جب مکہ میں تھے تو سورة النجم میں سجدہ کیا تھا لیکن جب مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو اس کو چھوڑ دیا۔
اس حدیث کا دار و مدار حارث بن عبید ابوقدامہ ایادی بصری پر ہے، یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن بن مہدی نے اس سے روایت کی ہے اور کہا: وہ ہمارے شیوخ میں سے تھا۔ عکرمہ عن ابن عباس سے محفوظ روایت وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔
(ب) اسی طرح یہ روایت مقری کے داماد بکر بن خلف رحمہ اللہ نے ازہر (بن قاسم) رحمہ اللہ سے روایت کی ہے اور اس کے متن میں ہے کہ نبی ﷺ جب مکہ میں تھے تو سورة النجم میں سجدہ کیا تھا لیکن جب مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو اس کو چھوڑ دیا۔
اس حدیث کا دار و مدار حارث بن عبید ابوقدامہ ایادی بصری پر ہے، یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن بن مہدی نے اس سے روایت کی ہے اور کہا: وہ ہمارے شیوخ میں سے تھا۔ عکرمہ عن ابن عباس سے محفوظ روایت وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔
مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَأَ بِالنَّجْمِ فَسَجَدَ مَعَهُ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ وَلَيْسَ فِيهِ الزِّيَادَةُ الَّتِي أَتَى بِهَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ، ⦗٤٤٤⦘ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُبَيْدٍ وَفِيمَا رَوىَ الشَّافِعِيُّ فِي الْقَدِيمِ بِإِسْنَادِهِ، عَنْ مُجَاهِدٍ وَعَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا بِمَعْنَى هَذِهِ الزِّيَادَةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورہ النجم کی تلاوت کی تو آپ ﷺ نے سجدہ کیا اور آپ ﷺ کے ساتھ مسلمانوں، مشرکوں اور تمام جن و انس نے سجدہ کیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: " قَرَأْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّجْمِ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ آدَمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا لَمْ يَسْجُدْ؛ لِأَنَّ زَيْدًا لَمْ يَسْجُدْ وَكَانَ هُوَ الْقَارِئَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس سورہ النجم کی تلاوت کی تو آپ ﷺ نے سجدہ نہیں فرمایا۔
(ب) اس میں یہ احتمال ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سجدہ اس لیے نہیں کیا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سجدہ نہیں کیا تھا اور پڑھنے والے وہی تھے۔ «وَاللهُ أَعْلَمُ»
(ب) اس میں یہ احتمال ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سجدہ اس لیے نہیں کیا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سجدہ نہیں کیا تھا اور پڑھنے والے وہی تھے۔ «وَاللهُ أَعْلَمُ»
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلٍ الْمُطَرِّزُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ فَائِدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنِ الْمَهْدِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُبَيْدٍ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَجَدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى عَشْرَةَ سَجْدَةً لَيْسَ فِيهَا مِنَ الْمُفَصَّلِ شَيْءٌ: الْأَعْرَافَ، وَالرَّعْدَ، وَالنَّحْلَ، وَبَنِي إِسْرَائِيلَ، وَمَرْيَمَ، وَالْحَجَّ سَجْدَةً، وَالْفُرْقَانَ، وَسُلَيْمَانَ بِسُورَةِ النَّمْلِ، وَالسَّجْدَةَ، وَص، وَسَجْدَةَ الْحَوَامِيمِ " كَذَا رُوِيَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گیارہ سجدے کیے، ان میں سے مفصل سورتوں میں سے کوئی بھی نہیں تھی، وہ گیارہ سورتیں یہ ہیں: اعراف، رعد، نحل، بنی اسرائیل، مریم، حج (ایک سجدہ)، فرقان، سورہ نمل میں سلیمان سجدہ، سجدہ، ص اور حم والی سورتوں کا سجدہ۔
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مَنْ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ سَجَدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى عَشْرَةَ سَجْدَةً مِنْهُنَّ النَّجْمُ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرٍو الدِّمِشْقِيِّ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَرَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عَمْرٍو، وَهُوَ ابْنُ حَيَّانَ الدِّمِشْقِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ مُخْبِرًا يُخْبِرُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ گیارہ سجدے کیے، ان میں سے ایک سجدہ سورۃ النجم میں ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ: رُوِيَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِحْدَى عَشْرَةَ سَجْدَةً " وَإِسْنَادُهُ وَاهٍ قَالَ الشَّيْخُ وَرُوِّينَاهُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّهُ سَجَدَ فِي الْحَجِّ سَجْدَتَيْنِ.
حافظ ثناء اللہ
(ا) امام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نبی کریم ﷺ کے گیارہ سجدے منقول ہیں، اور اس کی سند انتہائی کمزور ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے واسطے سے خبر پہنچی کہ انہوں نے ﴿سورة الحج﴾ میں دو سجدے کیے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے واسطے سے خبر پہنچی کہ انہوں نے ﴿سورة الحج﴾ میں دو سجدے کیے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الرِّفَاءُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنِ الْعُرْيَانِ أَوْ أَبِي الْعُرْيَانِ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَ: فِي الْمُفَصَّلِ سَجْدَةٌ ⦗٤٤٥⦘ قَالَ: فَلَقِيتُ أَبَا عُبَيْدَةَ فَذَكَرْتُ لَهُ مَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: " سَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُشْرِكُونَ فِي النَّجْمِ فَلَمْ نَزَلْ نَسْجُدُ بَعْدُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوعبیدہ رحمہ اللہ سے ملا اور ان کے سامنے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے سجدہ کیا اور مومنوں اور مشرکوں نے بھی ﴿سورة النجم﴾ میں سجدہ کیا، ہم اس کے بعد ہمیشہ سجدہ کرتے رہے۔