السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال في القرآن إحدى عشرة سجدة ليس في المفصل منها شيء باب: اس قول کا بیان کہ قرآن مجید میں گیارہ سجدے ہیں اور مفصل سورتوں میں ان میں سے کوئی سجدہ نہیں ہے
حدیث نمبر: 3707
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الرِّفَاءُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنِ الْعُرْيَانِ أَوْ أَبِي الْعُرْيَانِ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَ: فِي الْمُفَصَّلِ سَجْدَةٌ ⦗٤٤٥⦘ قَالَ: فَلَقِيتُ أَبَا عُبَيْدَةَ فَذَكَرْتُ لَهُ مَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: " سَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُشْرِكُونَ فِي النَّجْمِ فَلَمْ نَزَلْ نَسْجُدُ بَعْدُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوعبیدہ رحمہ اللہ سے ملا اور ان کے سامنے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے سجدہ کیا اور مومنوں اور مشرکوں نے بھی ﴿سورة النجم﴾ میں سجدہ کیا، آپ ﷺ اس کے بعد ہمیشہ سجدہ کرتے تھے۔