کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: صلاۃِ وسطیٰ (درمیانی نماز) اور اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا: ”یہ ظہر کی نماز ہے“
حدیث نمبر: 2154
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ثنا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَكِيمٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِالْهَجِيرِ أَوْ بِالْهَاجِرَةِ وَكَانَتْ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَى أَصْحَابِهِ فَنَزَلَتْ {حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} [البقرة: ٢٣٨] قَالَ: لِأَنَّ قَبْلَهَا صَلَاتَيْنِ وَبَعْدَهَا صَلَاتَيْنِ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَا فِي الْحَدِيثِ: الظُّهْرُ بِالْهَاجِرَةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ (ظہر کی نماز) دوپہر کے وقت ادا فرماتے تھے۔ یہ آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر بہت گراں گزرتی تھی۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [سورة البقرة: 238] ”نمازوں کی محافظت کرو خصوصاً درمیانی نماز کی اور اللہ کے لیے فرمان بردار ہو کر کھڑے ہو جاؤ۔“ (سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ یہی درمیانی نماز ہے؛ کیونکہ اس سے پہلے بھی دو نمازیں ہیں اور اس کے بعد بھی۔
ایک دوسری روایت میں «يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ» کے الفاظ ہیں کہ ”دوپہر کو ظہر کی نماز ادا کرتے تھے۔“
ایک دوسری روایت میں «يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ» کے الفاظ ہیں کہ ”دوپہر کو ظہر کی نماز ادا کرتے تھے۔“
حدیث نمبر: 2155
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ زُهْرَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَأَرْسَلُوا إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَسَأَلُوهُ عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَقَالَ: " هِيَ الظُّهْرُ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا بِالْهَجِيرِ " وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ أَبِي دَاوُدَ فَزَادَ فِيهِ فَقَالَ يَعْنِي زَيْدًا: هِيَ الظُّهْرُ فَأَرْسَلُوا إِلَى أُسَامَةَ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأُسَامَةَ نَحْوَهُ.
حافظ ثناء اللہ
(ا) زہرہ سے روایت ہے کہ ہم زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے، انہوں نے چند لوگوں کو اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بھیجا، انہوں نے آپ رضی اللہ عنہما سے درمیانی نماز کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: وہ ظہر ہے، رسول اللہ ﷺ اس کو دوپہر کے وقت (گرمی میں) پڑھتے تھے۔
(ب) ایک دوسری سند سے منقول روایت میں یہ اضافہ ہے: «فَقَالَ -يَعْنِي زَيْدًا-: هِيَ الظُّهْرُ» ”یعنی زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ ظہر کی نماز ہے“ اور انہوں نے اسامہ رضی اللہ عنہما کی طرف یہ پیغام بھیجا۔
(ب) ایک دوسری سند سے منقول روایت میں یہ اضافہ ہے: «فَقَالَ -يَعْنِي زَيْدًا-: هِيَ الظُّهْرُ» ”یعنی زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ ظہر کی نماز ہے“ اور انہوں نے اسامہ رضی اللہ عنہما کی طرف یہ پیغام بھیجا۔
حدیث نمبر: 2156
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ثنا أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ أَنَّ ابْنَ الْمُسَيِّبِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَلْحَةَ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ يَقُولُ: " صَلَاةُ الْوُسْطَى هِيَ صَلَاةُ الظُّهْرِ " قَالَ: فَمَرَّ عَلَيْنَا ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ عُرْوَةُ: أَرْسِلُوا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَلُوهُ فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِ غُلَامًا فَسَأَلَهُ ثُمَّ جَاءَ الرَّسُولُ فَقَالَ: هِيَ صَلَاةُ الظُّهْرِ فَشَكَكْنَا فِي قَوْلِ الْغُلَامِ فَقُمْنَا جَمِيعًا فَذَهَبْنَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ: هِيَ الظُّهْرُ ".
حافظ ثناء اللہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں، عروہ بن زبیر رحمہ اللہ اور ابراہیم بن طلحہ رحمہ اللہ بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔ پھر فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما گزرے تو عروہ رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس لوگوں کو بھیجو تاکہ وہ ان سے اس بارے میں پوچھیں۔ چنانچہ ہم نے ایک بچہ آپ کی خدمت میں بھیجا تو اس نے آپ سے پوچھا اور واپس آ کر کہا: وہ ظہر کی نماز (ہی) ہے۔ ہمیں بچے کی بات پر یقین نہ آیا تو ہم سب اٹھ کر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس چلے گئے اور ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: وہ ظہر کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 2157
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ثنا عَفَّانُ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ: " الصَّلَاةُ الْوُسْطَى صَلَاةُ الظُّهْرِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔