حدیث نمبر: 1345
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنا دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَكْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَهْدَى النَّجَاشِيُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ سَاذَجَيْنِ أَسْوَدَيْنِ فَلَبِسَهُمَا وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي نُعَيْمٍ وَفِي حَدِيثِ عُبَيْدِ اللهِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ أَسْوَدَيْنِ سَاذَجَيْنِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا.
حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نجاشی نے نبی ﷺ کو دو سادہ سیاہ موزے ہدیہ دیے، آپ ﷺ نے انہیں پہنا اور ان پر مسح کیا۔
(ب) عبید اللہ کی حدیث میں ہے کہ نجاشی نے نبی ﷺ کو دو سیاہ موزے ہدیہ دیے، آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور ان پر مسح کیا۔
(ب) عبید اللہ کی حدیث میں ہے کہ نجاشی نے نبی ﷺ کو دو سیاہ موزے ہدیہ دیے، آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور ان پر مسح کیا۔
حدیث نمبر: 1346
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا الْعَبَّاسُ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ثنا أَبِي، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ " قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ: يَا مُغِيرَةُ وَمَنْ أَيْنَ كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّانِ؟ قَالَ: فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: أَهْدَاهُمَا إِلَيْهِ النَّجَاشِيُّ. قَالَ الشَّيْخُ: وَالشَّعْبِيُّ إِنَّمَا رَوَى حَدِيثَ الْمَسْحِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ وَهَذَا شَاهِدٌ لِحَدِيثِ دَلْهَمِ بْنِ صَالِحٍ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص تھا اس نے کہا: اے مغیرہ بن شعبہ! نبی ﷺ کے موزے کہاں سے آئے تھے؟ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نجاشی نے آپ ﷺ کو ہدیہ دیے تھے۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ شعبی نے مسح والی حدیث کو عروہ بن مغیرہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، یہ حدیث دلہم بن صالح کی حدیث کے لیے شاہد ہے۔
حدیث نمبر: 1347
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: سَأَلْتُ مَعْمَرًا عَنِ الْخَرْقِ يَكُونُ فِي الْخُفِّ فَقَالَ: " إِذَا خَرَجَ مِنْ مَوَاضِعِ الْوُضُوءِ شَيْءٌ فَلَا تَمْسَحْ عَلَيْهِ وَاخْلَعْ " قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: سَمِعْتُ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ: امْسَحْ عَلَيْهَا مَا تَعَلَّقَا بِالْقَدْمِ وَإِنْ تَخَرَّقَا قَالَ: وَكَانَتْ كَذَلِكَ خُفَافُ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ مُخَرَّقَةٌ مُشَقَّقَةٌ قَوْلُ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ فِي ذَلِكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا.
حافظ ثناء اللہ
عبد الرزاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معمر رحمہ اللہ سے پھٹ جانے والے موزے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: جب وضو کی جگہ سے کوئی چیز نکل آئے اس پر مسح نہ کرو بلکہ انہیں اتار دو۔
انہوں نے کہا: عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: ان پر مسح کرو جب تک وہ قدم کے ساتھ چمٹے رہیں، اگرچہ پھٹ بھی جائیں، پھر انہوں نے کہا: اسی طرح مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا: عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: ان پر مسح کرو جب تک وہ قدم کے ساتھ چمٹے رہیں، اگرچہ پھٹ بھی جائیں، پھر انہوں نے کہا: اسی طرح مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 1348
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُحْرِمِ لَا يَلْبَسُ خُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مُخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ: فِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْخُفَّ إِذَا لَمْ يُغَطِّ جَمِيعَ الْقَدْمِ فَلَيْسَ بِخُفٍّ يَجُوزُ الْمَسْحُ عَلَيْهِ.
حافظ ثناء اللہ
سالم کے والد رضی اللہ عنہما نبی ﷺ سے مُحرِم کے متعلق بیان فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ موزے نہ پہنے مگر وہ شخص پہن سکتا ہے جو جوتے نہیں پاتا، لہٰذا ان کو کاٹ لے تاکہ ایڑیوں کے نیچے تک ہو جائیں۔“ (ب) فقیہ ابو ولد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات پر دلالت ہے کہ جب موزہ پورے پاؤں کو نہ ڈھانپے تو وہ موزے کے حکم میں نہیں ہے جس پر مسح جائز ہوتا ہے۔