السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الخف الذي مسح عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: ان موزوں کا بیان جن پر رسول اللہ ﷺ نے مسح فرمایا
حدیث نمبر: 1347
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: سَأَلْتُ مَعْمَرًا عَنِ الْخَرْقِ يَكُونُ فِي الْخُفِّ فَقَالَ: " إِذَا خَرَجَ مِنْ مَوَاضِعِ الْوُضُوءِ شَيْءٌ فَلَا تَمْسَحْ عَلَيْهِ وَاخْلَعْ " قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: سَمِعْتُ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ: امْسَحْ عَلَيْهَا مَا تَعَلَّقَا بِالْقَدْمِ وَإِنْ تَخَرَّقَا قَالَ: وَكَانَتْ كَذَلِكَ خُفَافُ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ مُخَرَّقَةٌ مُشَقَّقَةٌ قَوْلُ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ فِي ذَلِكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا.حافظ ثناء اللہ
عبد الرزاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معمر رحمہ اللہ سے پھٹ جانے والے موزے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: جب وضو کی جگہ سے کوئی چیز نکل آئے اس پر مسح نہ کرو بلکہ انہیں اتار دو۔
انہوں نے کہا: عبد الرزاق رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے: ان پر مسح کرو جب تک وہ قدم کے ساتھ چمٹے رہیں، اگرچہ پھٹ بھی جائیں، پھر انہوں نے کہا: اسی طرح مہاجرین اور انصار رضی اللہ عنہم کے موزے پھٹے ہوئے ہوتے تھے۔