أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَيْهِ طَعْمُهُ أَوْ رِيحُهُ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، مگر جب اس کے ذائقے اور بو پر غالب آ جائے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا جَعْفَرٌ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَلَبَهُ رِيحُهُ أَوْ طَعْمُهُ " كَذَا وَجَدْتُهُ وَلَفْظُ قُلَّتَيْنِ فِيهِ غَرِيبٌ.
حافظ ثناء اللہ
ابو ازہر رحمہ اللہ نے اپنی سند سے پچھلی حدیث کی طرح نقل کیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب پانی دو مٹکے ہو تو اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی مگر جو اس کے ذائقے اور بو پر غالب آجائے۔“
میں نے اسے اسی طرح پایا ہے اور اس میں «دو مٹکوں» کے الفاظ غریب ہیں۔
میں نے اسے اسی طرح پایا ہے اور اس میں «دو مٹکوں» کے الفاظ غریب ہیں۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الشَّامَاتِيُّ، ثنا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ، ثنا أَبِي، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ الْمَاءَ طَاهِرٌ إِلَّا أَنْ تُغَيَّرَ رِيحُهُ أَوْ طَعْمُهُ أَوْ لَوْنُهُ بِنَجَاسَةٍ تَحْدُثُ فِيهَا ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی پاک ہے جب تک اس کی بو، ذائقہ یا رنگ نجاست گرنے سے تبدیل نہ ہو جائے۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ يُوسُفَ الدِّمَشْقِيُّ بِدِمَشْقَ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَاءُ لَا يَنْجُسُ إِلَّا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ " وَرَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَرَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَحْوَصِ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ وَرَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ مِنْ قَوْلِهِمَا، وَالْحَدِيثُ غَيْرُ قَوِيٍّ إِلَّا أَنَّا لَا نَعْلَمُ فِي نَجَاسَةِ الْمَاءِ إِذَا تَغَيَّرَ بِالنَّجَاسَةِ خِلَافًا وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانی ناپاک نہیں ہوتا جب تک اس کی بو اور ذائقہ تبدیل نہ ہو۔“
یہ حدیث قوی نہیں، البتہ ہمیں اس بات میں کوئی اختلاف معلوم نہیں کہ جب پانی نجاست سے تبدیل ہو جائے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔
یہ حدیث قوی نہیں، البتہ ہمیں اس بات میں کوئی اختلاف معلوم نہیں کہ جب پانی نجاست سے تبدیل ہو جائے تو وہ ناپاک ہو جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ، ثنا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: وَمَا قُلْتُ مِنْ أَنَّهُ إِذَا تَغَيَّرَ طَعْمُ الْمَاءِ وَلَوْنُهُ وَرِيحُهُ كَانَ نَجِسًا، يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَجْهٍ لَا يُثْبِتُ أَهْلُ الْحَدِيثِ مِثْلَهُ وَهُوَ قَوْلُ الْعَامَّةِ لَا أَعْلَمُ بَيْنَهُمْ فِيهِ خِلَافًا ".
حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”جب پانی کا ذائقہ، بو اور رنگ تبدیل ہو جائے تو وہ ناپاک ہو گا“ والی روایت ایسی سند سے منقول ہے جو محدثین کے ہاں ثابت نہیں۔ یہی جمہور کا قول ہے، مجھے ان کے اختلاف کا علم نہیں۔