کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: پیشاب سے استبراء (قطرے رکنے تک صفائی کا اہتمام) کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، نا فَهِدُ بْنُ حَيَّانَ الْقَيْسِيُّ، نا أَبُو يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ فَأَتَاهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟ ". قَالَ: تَوَضَّأْ بِهِ. قَالَ: " لَمْ أُومَرْ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً ". لَفْظُ حَدِيثِ فَهْدِ بْنِ حَيَّانَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک پیالہ لے کر آئے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! یہ کیا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اس سے وضو کر لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں اس کا مجھے حکم نہیں دیا گیا اور اگر میں ایسے کروں تو سنت بن جائے۔“
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِيلِ الصُّوفِيُّ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا ⦗١٨٣⦘ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، نا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، وَزَمْعَةُ، قَالَا: نا عِيسَى بْنُ يَزْدَادَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا بَالَ نَتَرَ ذَكَرَهُ ثَلَاثَ نَتَرَاتٍ " قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ: عِيسَى بْنُ يَزْدَادَ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلٌ، رَوَى عَنْهُ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، لَا يَصِحُّ. سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ يَذْكُرُهُ عَنِ الْبُخَارِيِّ، قَالَ: عَبْدُ اللهِ، وَقِيلَ: عِيسَى بْنُ ازْدَادَ لَا يُعْرَفُ إِلَّا بِهَذَا الْحَدِيثِ.
حافظ ثناء اللہ
عیسیٰ بن یزداد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ جب پیشاب کرتے تو اپنی شرمگاہ کو تین مرتبہ صاف کرتے۔
(ب) عبداللہ بن عدی کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن یزداد اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں۔ عبداللہ کہتے ہیں: عیسیٰ بن یزداد اسی روایت میں ہے۔
(ب) عبداللہ بن عدی کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن یزداد اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں۔ عبداللہ کہتے ہیں: عیسیٰ بن یزداد اسی روایت میں ہے۔