حدیث نمبر: 553
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْقَطَرِيُّ، ثنا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَبِي، نا الْعَبَّاسُ بْنُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ، عَنْ أَبِيهِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ فَقَالَ: " أَوَ لَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ، حَجَرَيْنِ لِلصَّفْحَتَيْنِ، وَحَجَرَا لِلْمَسْرَبَةِ ". كَذَا كَانَ فِي كِتَابِهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے استنجا کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی تین پتھر نہیں پاتا؟ دو پتھر سرین کے لیے اور ایک پتھر بہنے والی جگہ کے لیے۔“ اسی طرح آپ کی کتاب میں ہے۔
حدیث نمبر: 554
وَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا عَتِيقٌ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " حَجَرَانِ لِلصَّفْحَتَيْنِ، وَحَجَرٌ لِلْمَسْرَبَةِ ". أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَارِثِيُّ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، يَعْنِي إِسْنَادَ هَذَا الْحَدِيثِ.
حافظ ثناء اللہ
شیخ عتیق رحمہ اللہ نے اس سند کے ساتھ اور اس کے ہم معنی نقل کیا ہے اور فرمایا: ”دو پتھر سرین کے لیے اور ایک پتھر بہنے والی جگہ کے لیے۔“ ابو حسن دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی سند حسن ہے۔