حدیث نمبر: 246
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ بِمَرْوَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنا إِسْرَائِيلُ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، أنا أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ يَعْنِي ابْنَ جَمْرَةَ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلَاثًا حِينَ غَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ الَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ ". بَلَغَنِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: هُوَ حَسَنٌ. وَقَالَ: أَصَحُّ شَيْءٍ عِنْدِي فِي التَّخْلِيلِ حَدِيثُ عُثْمَانَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا شقیق بن سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی، فرماتے ہیں: جس وقت انہوں نے اپنے چہرے کو دھویا تو تین مرتبہ داڑھی کا خلال کیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے دیکھا ہے۔“
(ب) محمد کہتے ہیں: میرے نزدیک داڑھی کے خلال میں حدیثِ عثمان رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ صحیح ہے۔
(ب) محمد کہتے ہیں: میرے نزدیک داڑھی کے خلال میں حدیثِ عثمان رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 247
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، أنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا أَبُو الْمَلِيحِ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ زَوْرَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ، فَأَدْخَلَهُ تَحْتَ حَنَكِهِ، فَخَلَّلَ بِهِ لِحْيَتَهُ، وَقَالَ: " هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ". وَرُوِّينَا فِي ذَلِكَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَمُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، وَغَيْرِهِمَا، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب وضو کرتے تو ہتھیلی میں پانی لیتے اور اس کو اپنی ٹھوڑی کے نیچے داخل کرتے، پھر اس سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے: ”اسی طرح میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔“
حدیث نمبر: 248
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ ⦗٩١⦘ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا السُّكَّرِيُّ يَعْنِي أَبَا حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغَ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: وَضَّأْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ وَعَنْفَقَتَهُ بِالْأَصَابِعِ وَقَالَ: " هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ". وَرُوِّينَا فِي تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَعَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ عَنْ عَلِيٍّ وَغَيْرِهِ وَرُوِّينَا فِي الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، ثُمَّ عَنِ النَّخَعِيِّ وَجَمَاعَةٍ مِنَ التَّابِعِينَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے وضو کا پانی رکھا تو انہوں نے اپنی داڑھی اور بچہ داڑھی کا انگلیوں کے ساتھ خلال کیا اور فرمایا: ”اسی طرح میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے۔“
(ب) داڑھی کے خلال کے متعلق سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مرفوع روایات بیان کی ہیں۔ اسی طرح سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے۔ پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، حسن بن علی رضی اللہ عنہما، امام نخعی رحمہ اللہ اور تابعین کی ایک جماعت سے ایسا نہ کرنا روایت کیا ہے۔
(ب) داڑھی کے خلال کے متعلق سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مرفوع روایات بیان کی ہیں۔ اسی طرح سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے۔ پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، حسن بن علی رضی اللہ عنہما، امام نخعی رحمہ اللہ اور تابعین کی ایک جماعت سے ایسا نہ کرنا روایت کیا ہے۔