السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: السواك للصائم باب: روزہ دار کے لیے مسواک کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 8328
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَزْدَكٍ الْبُخَارِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ وَاصِلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَأَلْتُ عَاصِمَ الْأَحْوَلَ عَنِ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ فَقَالَ: " لَا بَأْسَ بِهِ "، فَقُلْتُ بِرَطْبِ السِّوَاكِ وَيَابِسِهِ، فَقَالَ: " أَتُرَاهُ أَشَدَّ رُطُوبَةً مِنَ الْمَاءِ؟ " قُلْتُ عَمَّنْ، قَالَ " عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: إِبْرَاهِيمُ هَذَا عَامَّةُ أَحَادِيثِهِ غَيْرُ مَحْفُوظَةٍ.حافظ ثناء اللہ
ابراہیم بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عاصم احول سے روزے دار کی مسواک کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں، تو میں نے کہا: تر اور خشک دونوں کے ساتھ؟ انہوں نے کہا: کیا تم دیکھتے ہو کہ اس کی رطوبت پانی سے ہے؟ میں نے کہا: آپ نے کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے۔