السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: من أكل وهو شاك في طلوع الفجر باب: اس شخص کا بیان جس نے اس حال میں کھا لیا کہ اسے فجر طلوع ہونے میں شک تھا۔
حدیث نمبر: 8039
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: أَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَجُلَيْنِ يَنْظُرَانِ إِلَى الْفَجْرِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَصْبَحْتُ، وَقَالَ الْآخَرُ: لَا، قَالَ: " اخْتَلَفْتُمَا أَرِنِي شَرَابِي " وَرُوِيَ فِي هَذَا عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، وَعُمَرَ، وَابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ.حافظ ثناء اللہ
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دو آدمیوں کو بھیجا کہ وہ فجر کو دیکھیں، تو ان میں سے ایک نے کہا: تو نے صبح کر لی اور دوسرے نے کہا: تو نے صبح نہیں کی۔ انہوں نے کہا: تم اختلاف کرتے ہو، میرے لیے پانی لاؤ۔