حدیث نمبر: 7875
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يتَقَبَّلْ لِي بِوَاحِدَةٍ أَتَقَبَّلْ لَهُ بِالْجَنَّةِ " قَالَ ثَوْبَانُ أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " لَا تَسْأَلِ النَّاسَ شَيْئًا ". قَالَ: فَلَرُبَّمَا سَقَطَ سَوْطُ ثَوْبَانَ وَهُوَ عَلَى الْبَعِيرِ فَلَا يَقُولُ لِأَحَدٍ نَاوِلْنِيهِ حَتَّى يَنْزِلَ فَيَأْخُذَهُ، وَرُوِيَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَوْبَانَ.
حافظ ثناء اللہ

رسول اللہ ﷺ کے غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی ایک بات کو قبول کرے گا میں اسے جنت کا وعدہ دیتا ہوں۔“
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں (تیار ہوں)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تو لوگوں سے کچھ نہ مانگ۔“ وہ کہتے ہیں: بسا اوقات میرا کوڑا گر جاتا اور وہ اونٹ پر ہوتے تو بھی کسی سے نہ کہتے کہ مجھے پکڑاؤ، یہاں تک کہ خود اترتے اور اسے پکڑ لیتے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7875
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه ابوداؤد»