السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیزوں کے کھانے سے وضو کے ساقط ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 733
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدٍ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، نا يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابَ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " لَا وُضُوءَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ إِنَّمَا النَّارُ بَرَكَةٌ، وَالنَّارُ لَا تُحِلُّ مِنْ شَيْءٍ وَلَا تُحَرِّمُهُ ".حافظ ثناء اللہ
عطاء سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جس چیز کو آگ نے چھوا ہے اس سے وضو نہیں ہے، آگ تو برکت والی ہے اور آگ کسی چیز کو نہ حلال کرتی ہے نہ حرام۔“