❮
❯
حدیث نمبر: 7262
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ، ثنا يَعْقُوبُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " فِي الْإِبِلِ إِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَبِحِسَابِ ذَلِكَ يُسْتَأْنَفُ بِهَا الْفَرَائِضُ " ⦗١٥٦⦘ وَعَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ مِثْلُ ذَلِكَ قَالَ أَبُو يُوسُفَ يَعْنِي يَعْقُوبَ بْنَ سُفْيَانَ: بَلَغَنِي عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ قَالَ: كَانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ بِحَدِيثٍ يُغَلِّطُ فِيهِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِذَا زَادَتِ الْإِبِلُ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ تُسْتَأْنَفُ الْفَرِيضَةُ. وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ لَمْ يُغَلِّطْ فِي هَذَا وَقَدْ تَابَعَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَهَذَا مَشْهُورٌ مِنْ رِوَايَةِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَلِيٍّ وَقَدْ أَنْكَرَ أَهْلُ الْعِلْمِ هَذَا عَلَى عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ لِأَنَّ رِوَايَةَ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ خِلَافُ كِتَابِ آلِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ وَخِلَافُ كِتَابِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ الشَّيْخُ: أَمَّا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ رَحِمَهُ اللهُ فَإِنَّهُ أَحَالَ بِالْغَلَطِ عَلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَذَلِكَ فِيمَا.
حافظ ثناء اللہ

حضرت عاصم رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے زائد ہو جائیں تو پھر اسی حساب سے فرائض نئے سرے سے شروع کیے جائیں گے۔ سفیان نے منصور سے اور انہوں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح نقل کیا ہے۔
ابو یوسف یعقوب بن سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے یحییٰ بن معین رحمہ اللہ کے حوالے سے یہ بات پہنچی کہ انہوں نے کہا: یحییٰ بن سعید، سفیان ثوری سے، وہ ابواسحاق سے، وہ عاصم سے اور وہ علی رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث بیان کرتے تھے جس میں وہ غلطی کرتے تھے کہ انہوں نے فرمایا: جب اونٹ ایک سو بیس سے زائد ہو جائیں تو فریضہ نئے سرے سے شروع ہوگا۔ (یعقوب کہتے ہیں:) یحییٰ بن سعید نے اس میں غلطی نہیں کی، ابن مبارک نے ان کی متابعت کی ہے اور یہ سفیان عن ابی اسحاق عن عاصم عن علی کی روایت سے مشہور ہے، البتہ اہل علم نے عاصم بن ضمرہ پر اس روایت کا انکار کیا ہے، کیونکہ عاصم بن ضمرہ کی علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت آلِ عمرو بن حزم کی تحریر اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی تحریر کے خلاف ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جہاں تک ابوزکریا یحییٰ بن معین رحمہ اللہ کا تعلق ہے تو انہوں نے غلطی کی نسبت یحییٰ بن سعید کی طرف کی ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7262
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»